کرم ضلع میں امن کے لیے گرینڈ جرگے میں امن معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت اسلحہ حکومتی سرپرستی میں جمع کیا جائے گا اور کسی شرپسند کو پناہ دینے والا مجرم سمجھا جائے گا۔
کرم ضلع میں امن کے لیے گرینڈ جرگے میں امن معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسلحہ حکومت ی سرپرستی میں جمع کیا جائے گا۔ کسی شرپسند کو پناہ دینے والا مجرم تصور ہوگا۔ معاہدے پر45 سنی اور 45 شیعہ اراکین نے دستخط کر رکھے ہیں۔ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے افراد کو دشمن تصور کیا جائے گا اور لڑائی کو مذہبی رنگ نہیں دیا جائے گا۔لیکن ابھی کرم اور پارا چنار میں امن بہت دور ہے۔ حکومت بھی تاحال معاہدے پر عمل درآمد نہیں کرا سکی۔البتہ باتیں کی جا رہی ہیں۔ اس معاہدے پر دستخط کے
ساتھ ہی پورے ملک میں اس ایشو پر جاری دھرنے ختم کر دیے گئے۔ کرم میں قیام امن اور پارا چنار کے راستے کھولنے کے مطالبے کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں وحدت المسلمین کی اپیل پر اس کے کارکنوں نے دھرنے دیے تھے مگر سب سے زیادہ خراب صورتحال کراچی میں پیدا ہوئی تھی۔ کراچی شہر کے 22 کے قریب علاقوں میں دھرنوں کی بناء پر زندگی معطل ہوکر رہ گئے تھے۔ کراچی ایئرپورٹ جانے آنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کوشش کی کہ شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے دھرنے ختم ہوجائیں مگر مرتضیٰ وہاب کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بیانیہ پیش کیا کہ پارا چنار کی صورتحال قابلِ مذمت ہے مگر اس صورتحال کی ذمے داری خیبر پختون خوا کی تحریک انصاف کی حکومت پر عائد ہوتی ہے، یوں پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے دیے جائیں۔ بہرحال کراچی شہر میں 60مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔26دسمبر میں شہر میں دھرنے شروع ہوئے۔ پولیس نے دھرنے ختم کرانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن بھی کیے گئے، یوں دھرنوں کے شرکاء اور پولیس میں تصادم کی خبریں بھی آئیں۔مگر انتظامیہ کی مصالحتی کوششوں سے شہر بڑے سانحے سے بچ گیا۔ 31دسمبر کو رات سات بجے تک شہر کے حالات انتہائی خراب تھے مگر اگلے دو گھنٹوں کے بعد شہر پر سکون ہوگیا۔کیونکہ امن معاہدے کے بعد پورے ملک سے دھرنے ختم کر دیے گئے
امن معاہدہ کرم دھرنے پارا چنار حکومت کراچی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے دھرنے ختممجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجاناصر عباس نے خیبرپختونخوا کے علاقے کرم میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھ »
کرم معاہدے کے بعد ایم ڈبلیو ایم کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلانضلع کرم میں لوگ دھرنے پر پہلا کانوائے پہنچنے تک بیٹھے رہیں گے
مزید پڑھ »
کرم میں امن معاہدہ: جنگجوؤں کے درمیان ختم ہوئی دشمنیکرم میں بڑی جُرجہ کی ملاقات میں دو جھڑپتی گروہوں نے امن معاہدہ پر دستخط کر کے ایک طویل عرصے سے چلی آرہی جنگ ختم کر دی۔ انہوں نے بُنکر ہٹانے اور اچھے ہتھیار انتظامیہ کو سونپنے سمیت امن کے اقدامات پر اتفاق کیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور حکومت کے ترجمان نے اس معاہدے کی ستائش کی ہے اور اسے امن اور ترقی کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »
کرمل میں امن کے لیے کوہاٹ میں جرگہ ختم ہوا، فریقین نے معاہدہ پر دستخط کیےکرمل میں امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگہ تین ہفتوں کے بعد ختم ہوگیا، دونوں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔ معاہدے کے مطابق فریقین کو اپنے بنکرز ختم کرنا اور اسلحہ جمع کرنا ہوگا، امن قائم ہونے کے بعد حکومت راستے کھولے گی۔
مزید پڑھ »
کرم میں امن کے لیے جرگہ دوبارہ شروع ہوگامشیر اطلاعات نے کہا کہ دو دن کے وقفے کے بعد کرم میں جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدار امن کے لئے معاہدہ کرے گا۔
مزید پڑھ »
کرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکانکرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے۔ عمائدین کو مسودے پر دستخط کرنے پر راضی کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »