کرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان

NEWS خبریں

کرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان
کرم امن معاہدہڈیڈ لاکجرگہ
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 54%
  • Publisher: 53%

کرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے۔ عمائدین کو مسودے پر دستخط کرنے پر راضی کرلیا گیا ہے۔

کرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے۔ عمائدین کو مسودے پر دستخط کرنے پر راضی کرلیا گیا ہے۔ حکومتی اراکین اور عمائدین کا ضلع کرم کے معاملے پر امن جرگہ کل منگل کے روز پھر منعقد ہو گا، جس میں امید ہے کہ مسئلے کا حل نکل آئے گا۔ جرگہ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا ہے۔ ایک فریق کے عمائدین نے امن معاہدے پر تاحال دستخط نہیں کیے۔ یاد رہے کہ پشاور تا پاراچنار مرکزی شاہراہ ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ سے بند ہے۔ پاراچنار سمیت اپر کرم کے کئی دیہات کے لوگوں کو خوراک اور ادویات لینے میں مشکلات کا

سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جب کہ مرکزی سڑک کی بندش کے خلاف پاراچنار پریس کلب سمیت شہر کے 5دیگر مقامات پر متاثرین کا دھرنا جاری ہے۔ منتخب نمائندوں اور پاراچنار اسپتال کے ایم ایس کے مطابق ادویات کی قلت اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے باعث بچوں سمیت مریضوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب کرم کے متاثرین اور پاراچنار پریس کلب سمیت شہر کے دیگر مقامات پر سراپا حتجاج مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، جھنگ، گلگت اور مظفرآباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی دھرنے جاری ہیں۔ ضلع میں مستقل امن و امان کے قیام، ضلع بھر سے ہتھیاروں کے خاتمے، فریقین کے مورچوں کو مسمار کرانے اور مرکزی شاہراہ سمیت تمام سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے اور محفوظ بنانے کے لیے کوہاٹ میں حکومت کے زیرسایہ گرینڈ جرگہ کل پھر شروع ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینڈ جرگہ ڈیڈلاک کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں کرم امن معاہدے میں ڈید لاک ختم ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کے لیے عمائدین کو راضی کر لیا گیاہے۔ جرگہ ذرائع نے بتایا کہ معاہدے کے بعض نکات پر چند مشران راضی نہیں تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلحہ حکومت کے سامنے نہیں، جرگے میں سرنڈر کرنا ہوگا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

کرم امن معاہدہ ڈیڈ لاک جرگہ سڑک کی بندش متاثرین دھرنا اسلحہ سرنڈر

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کرم میں امن جرگہ، سڑکوں کھولنے پر دھڑا دھڑاکرم میں امن جرگہ، سڑکوں کھولنے پر دھڑا دھڑاکرم میں امن و امان کے قیام کے لئے گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے جس میں فریقین کے درمیان سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
مزید پڑھ »

کرم میں امن کے لیے جرگہ، سڑکوں کو کھلوانے پر ڈیڈ لاک جاریکرم میں امن کے لیے جرگہ، سڑکوں کو کھلوانے پر ڈیڈ لاک جاریکرم میں امن و امان کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ چند دن وقفے کے بعد پھر شروع ہوگیا۔ فریقین کے درمیان ایپیکس کمیٹی کے فیصلے کی رو سے 14 میں سے 12 نکات پر فیصلہ ہوچکا ہے، اسلحہ کو حکومت کے پاس جمع کرنے، سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ہفتہ کی شام تک ڈیڈ لاک موجود تھا۔ جرگہ میں سڑکوں کو کھلوانے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ اہل سنت کے 6 قبائل کا موقف ہے کہ سب سے پہلے فریقین سے ہتھیار اکٹھے کئے جائیں پھر ضلع کرم بھر میں تمام بنکرز اور مورچے مسمار کئے جائیں اور اس کے بعد تمام راستے کھول دیے جائیں، طوری قبائل کے عمائدین کا کہنا ہے کہ پہلے راستے کھول دیے جائیں۔
مزید پڑھ »

کرم میں امن کیلئے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئیکرم میں امن کیلئے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئیمجوزہ معاہدے کےمطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینےپر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع
مزید پڑھ »

چیمپیئنز ٹرافی؛ شیڈول، لاجسٹک معاملات تاحال فائنل نہ ہوسکےچیمپیئنز ٹرافی؛ شیڈول، لاجسٹک معاملات تاحال فائنل نہ ہوسکےٹورنامنٹ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ آج بھی نہ ہونے کا قوی امکان ہے، ذرائع
مزید پڑھ »

مدارس رجسٹریشن بل پر اختلافات ختم، جلد جاری ہونے کا امکانمدارس رجسٹریشن بل پر اختلافات ختم، جلد جاری ہونے کا امکانحکومت اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان مدارس رجسٹریشن بل پر پائے جانے والے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بل کا گزٹ نوٹیفکیشن 26 ویں ترمیم کے مطابق اگلے دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »

کرم گرینڈ جرگہ بے نتیجہ ختم ہونے سے متعلق بیرسٹر سیف کی وضاحتکرم گرینڈ جرگہ بے نتیجہ ختم ہونے سے متعلق بیرسٹر سیف کی وضاحتکرم میں مستقل امن کیلئے بنکرز کا خاتمہ اور علاقے کو اسلحے سے پاک کرانا لازمی ہے: مشیر اطلاعات پختونخوا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 03:43:26