کرم میں امن و امان کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ چند دن وقفے کے بعد پھر شروع ہوگیا۔ فریقین کے درمیان ایپیکس کمیٹی کے فیصلے کی رو سے 14 میں سے 12 نکات پر فیصلہ ہوچکا ہے، اسلحہ کو حکومت کے پاس جمع کرنے، سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ہفتہ کی شام تک ڈیڈ لاک موجود تھا۔ جرگہ میں سڑکوں کو کھلوانے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ اہل سنت کے 6 قبائل کا موقف ہے کہ سب سے پہلے فریقین سے ہتھیار اکٹھے کئے جائیں پھر ضلع کرم بھر میں تمام بنکرز اور مورچے مسمار کئے جائیں اور اس کے بعد تمام راستے کھول دیے جائیں، طوری قبائل کے عمائدین کا کہنا ہے کہ پہلے راستے کھول دیے جائیں۔
کرم میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان سڑک وں اور راستوں کو کھلوانے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
فریقین کے درمیان ایپیکس کمیٹی کے فیصلے کی رو سے 14 میں سے 12 نکات پر فیصلہ ہوچکا ہے، اسلحہ کو حکومت کے پاس جمع کرنے، سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ہفتہ کی شام تک ڈیڈ لاک موجود تھا۔ جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ طوری قبائل کے عمائدین کا کہنا ہے کہ پہلے راستے کھول دیے جائیں۔ اس کے بعد مرحلہ وار مورچوں کی مسماری اور اسلحہ اکٹھا کرنا شروع کیا جائے، اہلسنت کے 6 قبائلی عمائدین طوری قبیلے کی بات سے متفق نہیں۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوہاٹ فورٹ میں منعقد ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو تقریباً حتمی شکل دے دی گئی ہے، مجوزہ معاہدے کے مطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پر آمادہ ہوگئے ہیں اور کوہاٹ گرینڈ جرگے میں مشران نے دستخط کردیئے ہیں۔
جرگہ امن کرم ہتھیار سڑک ڈیڈ لاک فریقین کوہاٹ اہل سنت طوری قبیلہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم میں امن جرگہ، سڑکوں کھولنے پر دھڑا دھڑاکرم میں امن و امان کے قیام کے لئے گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے جس میں فریقین کے درمیان سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
مزید پڑھ »
کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں اتفاق رائےکوہاٹ میں کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں دونوں فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پر مشاورت کے لیے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔
مزید پڑھ »
مدارس بل منظور کرو: فضل الرحمان کا حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا عندیہفضل الرحمان نے جے یو آئی رہنماؤں کو حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک کے معاملے پر اہم ہدایات جاری کردیں
مزید پڑھ »
کرم میں امن کے لیے جرگہ دوبارہ شروع ہوگامشیر اطلاعات نے کہا کہ دو دن کے وقفے کے بعد کرم میں جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدار امن کے لئے معاہدہ کرے گا۔
مزید پڑھ »
کرم میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں میں رکاوٹ آگئی، کے پی حکومت کی تصدیقایک فریق نے مشاورت کیلیے دو روز کا وقت مانگا ہے، مزید کارروائی پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے، بیرسٹر سیف
مزید پڑھ »
کرم کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، قیام امن کےلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر داخلہایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصا کرم میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کئے گئے،محسن نقوی
مزید پڑھ »