کورونا ویکسین: دنیا بھر سے وبا کے خاتمے کی نئی امید مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی میں کرونا ویکسین پراجیٹ کی سربراہی کرنے والی خاتون سائنس دان نے کہا ہے کہ ممکنہ دوا وبائی مریضوں کو طویل مدتی تحفظ فراہم کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پروفیسر سارا گلبرٹ کا کہنا تھا کہ کروناویکسین کے تجربات سے ہمیں مثبت نتائج مل رہے ہیں، آزمائش کے دوران مریضوں میں مدافعتی نظام بھی درست پایا گیا، امید ہے ممکنہ ویکسین وبا کے شکار لوگوں کو طویل مدتی تحفظ فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین کے تجربے کے دوران صحت یاب مریضوں میں ’اینٹی باڈیز‘ کی مقدار تین گنا بڑھوتی دیکھی گئی، ممکنہ طور پر ویکسین مریضوں میں قوت مدافعت کا نظام بھی درست رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی انسانی آزمائش کے تیسرے مرحلے کے لیے 8 ہزار رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جاچکی ہیں، ہم بہت خوش ہیں کہ ہم نے کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے بہترین مدافعتی ردعمل کو دیکھا۔
خاتون سائنس دان نے مزید کہا کہ اس ویکسین کی انسانی آزمائش کے تیسرے مرحلے میں دیکھا جائے گا کہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے متعدد افراد پر ویکسین کس طرح کام کرتی ہے اور کس حد تک لوگوں کو کووڈ 19 سے بچانے میں مددگار ہے۔ خیال رہے کہ وبا کی نئی لہر کے پیش نظر تجربات کا مرحلہ بھی تیز کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں 100 سے زائد کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری پر کام کررہی ہیں، جن میں سے کچھ پہلے مرحلے جبکہ کچھ دوسرے مرحلے میں ہیں۔ چند کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے کلینکل ٹرائل اور جانوروں پر تجربات کرلیے اور اب انہیں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس کی وہ دوا جس کی تقریبا تمام خوراکیں امریکہ نے دنیا بھر سے خریدلیںواشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک طرف کورونا وائرس کے وار جاری ہیں تو دوسری جانب ریمیڈیسیور سمیت مختلف ادویات بھی سامنے آرہی ہیں جنہیں کورونا سے نبرد آزما
مزید پڑھ »
روزنامہ دنیا :- دنیا میرے آگے:-جرمنی:بچوں سے زیادتی سکینڈل میں 30 ہزار افراد شامل تفتیشجرمن پولیس نے بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے سکینڈل میں 30ہزارمشتبہ افراد کو شاملِ تفتیش کر لیا
مزید پڑھ »
روزنامہ دنیا :- کھیلوں کی دنیا:-سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر خالد وزیر انتقال کر گئے1954ء میں انگلینڈ کا تاریخی دورہ کرنے والی قومی ٹیم میں شامل سابق ٹیسٹ کرکٹر 84 سالہ سید خالد وزیر مختصر علالت کے بعد انگلینڈ کے شہر چیسٹر میں انتقال کر گئے
مزید پڑھ »
روزنامہ دنیا :- عجائب دنیا:-گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے مفید جڑی بوٹیاںموسم گرما میں بازار سے آسانی سے مل جانے والی اگر چند جڑی بوٹیوں کو غذا میں شامل کر لیا جائے تو گرمی کی شدت اور گرمی دانوں سے بچا جا سکتا ہے
مزید پڑھ »
چینی فوجی ٹرولنگ میں دنیا بھر پر بازی لے گئے متنازعہ علاقے پر چین کا نقشہ بنا دیا بھارت کو شرمندگی کا سامنابیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر ٹرولنگ کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن اب چینی فوج نے بھارت کے قبضے سے چھڑوائے گئے تبتی علاقے میں بھارتیوں کی
مزید پڑھ »
روزنامہ دنیا :- پاکستان:- کیا کشمیری اپنی سرزمین پر اقلیت بن جائیں گے ؟
مزید پڑھ »