کرونا وائرس: سوڈان میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 2 افراد جان سے گئے

پاکستان خبریں خبریں

کرونا وائرس: سوڈان میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 2 افراد جان سے گئے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

کورونا وائرس: سوڈان میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 2 افراد جان سے گئے ARYNewsUrdu COVID19

خرطوم: شمالی افریقی ملک سوڈان میں سیکورٹی اہلکار نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں کرونا وائرس کے باعث نافذ کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سوڈانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر عامر الحسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیز رفتاری سے فوجی چیک پوسٹ کی جانب آنے والے رکشے کو رکنے کے لیے کہا گیا،رکشہ نہ روکنے پر چیک پوسٹ پر تعینات فوجی نے فائرنگ کر دی جس سے رکشے میں موجود دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتے کی شام خرطوم کے وسطی علاقے القوز ابو حمامہ چوک پر پیش آیا۔بریگیڈیئر عامر الحسن کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرفیو کی پابنید اور سیکورٹی فورسز کی ہدایات کا احترام کریں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42,125 ہو گئی، دنیا میں 20 واں نمبرپاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42,125 ہو گئی، دنیا میں 20 واں نمبرکورونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 20 واں ملک بن گیا ہے، اب تک 42,125 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ وبا اب تک 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
مزید پڑھ »

کرونا وائرس: قطر میں نئے قوانین نافذ، سخت سزائیںکرونا وائرس: قطر میں نئے قوانین نافذ، سخت سزائیںقطر نے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں دنیا کی سخت ترین سزائیں متعارف کرا دیں۔
مزید پڑھ »

کورونا وائرس: پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 14 ہزار متاثرین میں وائرس کی تشخیص، برازیل متاثرین میں دنیا میں چوتھے نمبر پر - BBC Urduکورونا وائرس: پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 14 ہزار متاثرین میں وائرس کی تشخیص، برازیل متاثرین میں دنیا میں چوتھے نمبر پر - BBC Urduکورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور تین لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھ »

کورونا وائرس: پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 14 ہزار متاثرین میں وائرس کی تشخیص، 285 اموات، دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 47 لاکھ سے بڑھ گئی - BBC Urduکورونا وائرس: پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 14 ہزار متاثرین میں وائرس کی تشخیص، 285 اموات، دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 47 لاکھ سے بڑھ گئی - BBC Urduکورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور تین لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس میں سے 14 ہزار متاثرین صرف گذشتہ نو دنوں میں سامنے آئے ہیں جب سے ملک میں لاک ڈاؤن میں بڑی حد تک نرمی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »

کرونا وائرس: تمباکو کے پتوں سے ویکسین تیار کرنے کا دعویٰکرونا وائرس: تمباکو کے پتوں سے ویکسین تیار کرنے کا دعویٰکمپنی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ان کی تیار کردہ ویکسین کو ایف ڈی اے کی منظوری ملتی ہے وہ اس کی انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیں گے۔
مزید پڑھ »

کرونا وائرس: تمباکو کے پتوں سے ویکسین تیار کرنے کا دعویٰکرونا وائرس: تمباکو کے پتوں سے ویکسین تیار کرنے کا دعویٰدنیا بھر میں کرونا وائرس کا علاج اور اس کی ویکسین تیار کرنے کی سر توڑ کوششیں کی جارہی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 22:26:19