نیب نے 25 ماہ میں 73 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے، چیئرمین نیب
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شہبازشریف، رانا ثناء اللہ اور نثار کھوڑو کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بدعنوانی کے 6 ریفرنسز اور کرپشن کیسز کے حوالے سے 15 تحقیقات کی منظوری دی گی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے 25 ماہ میں 73 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بریگیڈیئر سکندر جاوید و دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی، ملزمان پر صاف پانی پروگرام کے ٹھیکے غیر قانونی طور پر دینے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فرزانہ راجہ سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دیدی گئی، فرزانہ راجہ و دیگر ملزمان پر 4 ایڈ ورٹائزنگ کمپنیوں کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتہاری مہم میں کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔
اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، بلیغ الرحمن، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عمر محمود ایڈوکیٹ، نثار کھوڑو، سابق وزیر خوراک سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سینیٹر انوار الحق سمیت دیگر کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنوبی ایشیا میں کم عمری کی شادیوں کی شرح میں کمیجنوبی ایشیا میں کم عمری کی شادیوں کی شرح میں کمی ChildMarriage SouthAsia Last25Year Report Unicef EarlyMarriage Children Grils UN UNICEF UNICEF_Pakistan UNICEFIndia
مزید پڑھ »
جنوبی ایشیا میں کم عمری کی شادیوں کی شرح میں کمیجنوبی ایشیا میں کم عمری کی شادیوں کی شرح میں کمی SouthAsia ChildMarriages UN UNICEF UN UNICEF
مزید پڑھ »
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمیانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی Pakistan Dollar Rates Value Rupees KSE Market Trading kse_100 StateBank_Pak pid_gov MoIB_Official a_hafeezshaikh ImranKhanPTI
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں اسلامک ریلیف ورلڈوائیڈ کے کردار کی تعریفوزیراعظم کی پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں اسلامک ریلیف ورلڈوائیڈ کے کردار کی تعریف Read News ImranKhanPTI IslamicReliefWorldwide ChiefExecutiveOfficer MoIB_Official ForeignOfficePk pid_gov
مزید پڑھ »
نیب ان ایکشن: شہباز شریف کیخلاف کرپشن کیس کی انکوائری کھولنے کا فیصلہاسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے میاں شہباز شریف کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے کرپشن کیس کی انکوائری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ،نیب نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لے لیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منسوخی
مزید پڑھ »