عدالت نے وفاقی کابینہ سے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری لینے اور نیب رولز بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ مزید پڑھیں: DawnNews Pakistan SupremeCourt NAB Islamabad
سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر قومی احتساب بیورو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا ذمہ دار نیب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا آغاز ہی نیب کے دفتر سے ہوتا ہے، قانونی پہلوؤں کا تفتیشی افسران کو پتہ ہی نہیں ہوتا اور اس طرح برسوں تحقیقات چلتی رہتی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی کابینہ سے منظوری لے کر ایک ماہ میں ججز تعیناتی کا عمل شروع کریں۔
اس وقت نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال ہیں اور وہ کئی مرتبہ بلا امتیاز احتساب کے عزم کو دوہرا چکے ہیں۔ جسٹس مقبول باقر نے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ اکثر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ نیب کو سیاسی انجینیئرنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور اس کا امتیازی سلوک بھی اس کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے جس کی وجہ اس کی صداقت اور غیرجانبداری پر لوگوں کے یقین کو دھچکا لگا ہے۔علاوہ ازیں 120 نئی عدالتوں کے قیام کے معاملے میں وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اربوں روپے کی کرپشن: قناصرو سسٹم کے گرد گھیرا تنگ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
اپوزیشن نے اپنے ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے، عثمان بزداروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔
مزید پڑھ »
جعلی لائسنس دینے والے افسران کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا حکماسلام آباد : سپریم کورٹ نے جعلی لائسنس ہولڈر پائلٹس کیخلاف کارروائی فوری مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے افسران کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »
جعلی لائسنس کا اجراء:افسران کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »
جعلی لائسنس جاری کرنیکا معاملہ: افسران کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم
مزید پڑھ »