کشمیر سمیت ہر جگہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے، انتونیوگوتریس - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

کشمیر سمیت ہر جگہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے، انتونیوگوتریس - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا عدم مساوات کی مثال ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا دنیا میں عدم مساوات کی مثال ہے جبکہ کشمیر سمیت ہر جگہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے لاہور میں لمز یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھی ملکوں میں مساوات نہیں ہے جس کی مثال یہ ہے کہ سلامتی کونسل کے صرف پانچ ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، افراد اور ملکوں میں مساوات قائم کرنا آسان نہیں بلکہ طویل عمل ہے۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ اداروں کے درمیان مکالمے کا ہونا ضروری ہے، آزادی اظہار رائے ، خوراک ، رہائش اور سیاسی حقوق بھی انسانی حقوق کا حصہ ہیں، میں نے اپنے دورے میں کشمیر کی بات بھی کی ہے، بنیادی انسانی حقوق کا ہر جگہ احترام ہونا چاہیے۔

انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ آج کے دور کا سب سے بڑا مسئلہ ماحولیاتی آلودگی ہے جسے سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہوں گے، پلاسٹک بیگز زمین کی زرخیزی میں کمی اور سمندری آلودگی کا باعث ہیں، ایک دفعہ استعمال ہونے والے پلاسٹک پراڈکٹس پر پابندی کےلئے کام کررہے ہیں۔ انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی اور نوجوانوں کو جدید نصاب سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے، یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریسمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے، یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریساقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہوں۔
مزید پڑھ »

پاک بھارت پانی کے مسائل کو بات چیت سے حل ہونا چاہیئے: انتونیو گتریسپاک بھارت پانی کے مسائل کو بات چیت سے حل ہونا چاہیئے: انتونیو گتریساسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت پانی تقسیم کے مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں، پانی کو وجہ تنازع نہیں ہونا چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کلائمٹ چینج سے متعلق تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحد
مزید پڑھ »

بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کر سکتا ہے: وزیراعظمبھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کر سکتا ہے: وزیراعظمبھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کر سکتا ہے: وزیراعظم Islamabad PMImranKhan antonioguterres UN UN_Radio UN_News_Centre UNICEF UNPeacekeeping PMOIndia Kashmir ForeignOfficePk ImranRiazKhan GOPunjabPK pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »

کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکشسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکشاسلام آباد: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
مزید پڑھ »

اردوان کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارت کی ترکی کو سخت نتائج کی دھمکیاردوان کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارت کی ترکی کو سخت نتائج کی دھمکیاردوان کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارت کی ترکی کو سخت نتائج کی دھمکی ErdoganInPakistan RTErdogan PakTurkey Turkey trpresidency TrEmbIslamabad ForeignOfficePk PMOIndia
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-02 02:01:30