ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا
کمسن بچوں سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے کیس میں گرفتار اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر صہیب علی پاشا کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کمسن بچوں سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر صہیب علی پاشا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ ایف آئی اے احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے مزید 05 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش کمسن بچوں کو حراست میں رکھنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے کہا بچوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا مگر تھانے کے اندر ہی رکھا، مزید تفتیش ابھی کرنی ہے اس لئے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ملزم کیخلاف ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔Jan 19, 2025 12:36 AMوزیراعظم کی ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد، ساتھ چلنے کا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسپتال میں خاتون سے زیادتی کا سنگین واقعہراولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں ایک خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »
سوتیلی ماں نے تشدد کر کے چار سالہ بیٹے کو قتل کردیاپولیس نے جھنڈا چیچی میں سوتیلی ماں کی جانب سے 4 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے کیس میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »
پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالےپشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت سے ملزمان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی
مزید پڑھ »
باپ کا ظالمانہ رویہ؛ عدالت میں کمسن بچوں کا والد کے ساتھ جانے سے انکار14سالہ حسن اور 10سالہ حنظلہ نے گھریلو ماحول کے باعث گھر چھوڑ دیاتھا
مزید پڑھ »
8 سالہ گونگے بہرے بچے کے ساتھ زیادتی کا معاملہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا8 سالہ گونگے بہرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آنے پر پولیس نے ملزم احمد کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھ »
نابالغ لڑکی سے زیادتی کیس میں بھارتی عدالت کا انوکھا فیصلہٹرائل کورٹ نے 14 سالہ بچی سے زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی
مزید پڑھ »