کوئی ایک روڈ ون وے نہ کیاجائے مکمل ٹریفک مینجمنٹ پیکج دیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی ایک روڈ ون وے نہ کیاجائے مکمل ٹریفک مینجمنٹ پیکج دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدات ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اہم ہوٹل اور کراچی جیم خانہ کلب روڈ کو ون وے کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئی ایک روڈ ون وے نہ کیا جائے مکمل ٹریفک مینجمنٹ پیکج دیا جائے، میٹروپول،شاہین کمپلیکس،آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن برج پر رش رہتا ہے، مینجمنٹ میں جو سڑکیں ون وے کرنی ہیں وہ کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی ڈی سی سے میٹرو پول جانے والے کلب روڈ پر دو طرفہ ٹریفک بند کرتے ہوئے اسے یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ میٹرپول سے پی آئی ڈی سی جانے کی اجازت ہوگی جبکہ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول جانے کے لیے سڑک بند ہوگی، شہریوں کی جانب سے متبادل کے طور پر ایوان صدر اور ایم آر کیانی روڈ کو استعمال کیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کومذاق قرار دے دیاکراچی: سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کو مذاق قرار دے دیا، وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ 15 ارب کا پیکج غریبوں کے ساتھ عجیب مذاق ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، پیٹرول سمیت عام اشیا کی قیمتوں م
مزید پڑھ »
قید انسانی حقوق سے محرومی کا عنوان نہ بن پائے، عمران خاناسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے جیل ریفارم پیکج رپورٹ مکمل کرنے
مزید پڑھ »
مون گارڈن کے رہائشیوں کو عارضی مہلت مل گئیسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے عمارت کو رہائشیوں سے فوری خالی نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے پڑھیے SohailRabKhan کی رپورٹ SamaaTV
مزید پڑھ »
مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا
مزید پڑھ »