سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کومذاق قرار دے دیا ARYNewsUrdu
کراچی: سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کو مذاق قرار دے دیا، وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ 15 ارب کا پیکج غریبوں کے ساتھ عجیب مذاق ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، پیٹرول سمیت عام اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ پندرہ ارب بھی غیر شفاف طریقے سے ہڑپ کر لیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کی آبادی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج مذاق ہی ہے، یہ پیسے بھی ان کی جیب میں جائیں گے جنھوں نے آٹے چینی کا بحران پیدا کیا، موجودہ حالات میں اگر پندرہ ارب ہر ماہ دیے جائیں تو بھی کم ہیں، اگر پچاس کروڑ روزانہ بھی دیں گے تو مطلب یہ ہوا کہ 2 روپیا فی شخص، یہ مذاق نہیں تو کیا ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ حکومتی فیصلوں نے عوام کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے، ہم سب سمجھتے ہیں بے وقوف نہیں ہیں، جو غریب پہلے 20 ہزار میں گزارہ کرتا تھا اب 35 ہزار میں بھی پریشان ہے، 15 ارب عوام کے...
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود بھی سمجھ چکے ہیں کہ اب محض بیانات سے ریلیف کے دعوؤں کا وقت تمام ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے کابینہ اجلاس میں عوام کے لیے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کرتے ہوئے آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے تھے، حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا،
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وفاقی کابینہ نے 15 ارب کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدیوفاقی کابینہ نے 15 ارب کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
سیاسی جماعتوں کے پاس کتنے مالیت کے اثاثے ہیں ،الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیںاسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 82 سیاسی جماعتوں
مزید پڑھ »
مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا
مزید پڑھ »
خداؤں کا کھانا: پانی کے کیڑوں کے انڈے یعنی خوشی کے بیج16ویں صدی کی ہسپانوی دستاویزات کے مطابق وہ انسان جنھیں قربان کیا جانا ہوتا ہے ان کے دل کو جسم سے نکال کر سینے میں خالی جگہ کو پانی کے کیڑوں کے انڈوں سے بھر دیا جاتا تھا تاکہ خداؤں کے لیے چڑھاوا بھیجا جائے۔
مزید پڑھ »
فیروزخان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ اہلیہ نے بتادیا - ایکسپریس اردوفیروزخان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ اہلیہ نے بتادیا
مزید پڑھ »
حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق)کے مطالبات تسلیم کرلیےمسلم لیگ ق اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآ گئی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »