پیارے نبی کریم ؐدعوت میں بھی نبی ہیں اور دعا میں بھی نبی ہیں
عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتامی دعا کے ساتھ مکمل ہو گیا ، مولانا ابراہیم دیولا نے دعا کرائی ، انھوں نے کہا کہ اللہ کریم اپنی شان دیکھ کر عطا فرماتے ہیں، اللہ نے مخلوق کو اظہار کرم کے لیے پیدا کیا ہے، کوئی ناامید نہ ہو بلکہ امیدوار رہو،جنت کے بھی امیدوار رہو۔
انہوں نے کہا کہ دعا مانگنے والا رب کائنات کو پسند ہے،انبیائے کرام دعوت دیتے تھے اور دعا مانگتے تھے،مانگنا اور ماننا سکھایا،دعائیں رد نہیں ہوتیں محفوظ ہوتی ہیں،اللہ نے دعا قبول کرنے کا وعدہ کیا ہے،ہر موقع پر نبی کریم ؐنے دعائیں سکھائی ہیں۔ ،حضور اکرم ؐکو داعی بنایا گیا ہے ، اجتماع کے دوسرے مرحلے میں بھی لاکھوں افراد نے دین کیلیے وقت لگانے کا وعدہ کیا اورنام رجسٹرڈ کروایا ، اختتامی دعا سے قبل مولانا عبیداللہ خورشید نے خطاب کیا ،انھوں نے کہا ختم نبوتؐ کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمے لگ گئی ہے ہر بستی،ہر گھر سے دین کی سرفرازی اور سربلندی کے لیے نکلنا اور نکالنا ہوگا ۔Nov 09, 2024 04:05 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کوئی بھائی نہیں، کوئی لاڈ نہیں ہوگا، اب منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی: عظمیٰ بخاری کی صحافیوں سے گفتگویہ وہی اکڑ ہے جو اصل میں مجھے سکھائی گئی ہے، آج کے بعد کوئی بھائی وائی نہیں اور نہ ہی کوئی لاڈ ہوگا: وزیر اطلاعات پنجاب
مزید پڑھ »
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ، 3 صحافی شہیدحسبیہ کے علاقے میں نہ تو انخلا کے احکامات تھے اور نہ کوئی وارننگ دی گئی
مزید پڑھ »
26 ویں آئینی ترمیم ،کس نے کیا کھویا کیا پایا؟ (پہلا حصہ)مولانا نے حکومت کو بیک فٹ پر دھکیل کر اس بات پر قائل کیا کہ فرد واحد کے لیے کوئی ترمیم نہیں لائی جائے گی
مزید پڑھ »
مولانا کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، بلاول کی سب کو 26 ویں آئینی ترمیم کی پیشگی مبارکباد26 ویں آئینی ترمیم میں کوئی متنازع پوائنٹ نہیں بچا، مولانا فضل الرحمان کا کردار تاریخ یاد رکھے گی: چیئرمین پیپلز پارٹی
مزید پڑھ »
26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرتے تو خطرناک ڈرافٹ پاس ہو جاتا، فضل الرحمنآئینی ترمیم میں ہمارے ووٹ نہ ہوتے تو خطرناک ڈرافٹ پاس ہو جاتا، مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس
مزید پڑھ »
کراچی سب سے زیادہ ریوینیو حکومتی سہولیات کے باعث پیدا کرتا ہے، وزیراعلیٰ سندھکریڈٹ نہ صرف تاجر برادری بلکہ صوبائی حکومت کو بھی جاتا ہے لیکن کوئی مانتا نہیں، مراد علی شاہ
مزید پڑھ »