کورونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی حاصل ہوگئی SamaaTV
Posted: Feb 2, 2020 | Last Updated: 2 hours agoتھائی لینڈ کے ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہے، شدید بیمار افراد کے علاج میں نزلے اور ایچ آئی وی کے مرض کی ادویات ملا کر استعمال کرنے سے 48 گھنٹے بعد بہت حوصلہ افزا نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو بینکاک میں راجہوتھی اسپتال کے ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے صوبے ووہان سے تعلق رکھنے والی 70 برس کی ایک ضعیف خاتون سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ شدید بیمار افراد کے علاج میں نیا طریقۂ کار اختیار کرنے سے انہیں بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مریضوں کو ایچ آئی وی اور نزلے کی ادویات کو ملا کر ایک طاقتور خوراک پلائی گئی، جس سے 48 گھنٹے میں ہی ان کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔چین کے صوبہ ہوبئی میں خطرناک کورونا وائرس پھیلنے کی ابتداء دسمبر میں ہوئی، جس سے اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ وائرس دنیا کے تقریباً 30 ممالک تک پھیل چکا ہے، اب تک 10 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے، امریکا، کینیڈا، یورپی ممالک، جاپان، تھائی لینڈ، ملائیشیا متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔تھائی لینڈ کے اسپتال میں پھیپھڑوں...
ڈاکٹرز کے مطابق بظاہر یہ طریقۂ کار سود مند ثابت ہو رہا ہے لیکن اس کو کورونا وائرس کا مصدقہ علاج قرار دینے سے قبل اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان ادویات کے استعمال سے مریضوں کی حالت بہتر ہو رہی ہے تاہم ایک اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 2 مریضوں کو ادویات دینے سے ایک کو افاقہ ہوا جبکہ دوسرے پر اس کا منفی اثر پڑا۔
تھائی لینڈ میں کورونا وائرس سے 19 افراد متاثر ہوئے جن میں 8 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 11 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابیتھائی لینڈ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شدید بیمار افراد کے علاج میں نزلے اور ایچ آئی وی کے مرض کی ادویات ملا کر استعمال کرنے سے ابتدائی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور یہ دوا دیے جانے کے 48 گھنٹے بعد بہت حوصلہ افزا نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر کئی ممالک کی حکومتیں پریشان - World - Dawn News
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے بچنے کے طریقے؟کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس تیزی سے ایسے اقدام کر رہی ہیں جن کی مدد سے ان ویب سائٹس پر کورونا وائرس کے متعلق فیک نیوز کی روک تھام ہو سکے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس جنگلی حیات کے لیے کیسے فائدہ مند ہے؟سائنسدانوں کو شبہ ہے کہ چین کے صوبہ ووہان کے شہر ووہان کی ایک سی فوڈ یعنی سمندری غذاؤں کی مارکیٹ سے کورونا وائرس کی ابتدا ہوئی تھی، جس سے اب تک 213 جانیں جا چکی ہیں۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس، جنگل آپ کے تعاقب میں ہے!بے شک انسانی جان بہت قیمتی ہے لیکن جب انسان اپنی آبادیوں سے نکل کر جنگلی جانوروں کا صفایا کرنا ایک عیاشی تصور کرنے لگے گا تو عناصر اپنا انتقام ضرور لیں گے۔ آمنہ مفتی کا کالم!
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کے باعث چین سے باہر پہلی ہلاکت کی تصدیقفلپائن میں کورونا وائرس کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جو فلپائن آنے سے قبل اس وائرس سے متاثر ہو چکا تھا۔ دوسری جانب متعدد ممالک کی جانب سے چین سے آنے والے افراد پر پابندی عائد کرنے پر عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سفری پابندیاں فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
مزید پڑھ »