کورونا وائرس اور پاکستان کے ہسپتالوں پر بڑھتا بوجھ: کیا کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو سکتی ہے؟
پاکستان میں ڈاکٹروں نے کورونا کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کر رکھا ہے، ڈاکٹر فرقان الحق کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ان کی عکاسی کرتا ہے۔ یعنی ایک ایسا وقت جب گھر پر قرنطینہ میں رہنے والے کورونا کے مریض کو ہسپتال کی ضرورت پڑے گی اور یا تو ان کے لیے جگہ نہیں ہوگی یا انطیں وقت پر ہسپتال میں جگہ نہیں ملے گی۔
تاہم یہ تمام بستر کورونا کے مریضوں کے لیے مختص نہیں کیے جا سکتے۔ پاکستان کے اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 2017 کے اختتام تک ملک میں ہر 1580 افراد کو ہسپتال کا ایک بستر میسر تھا۔پاکستان میں اوسطاً ہر 1580 مریضوں کے لیے ایک بستر موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ابتدا میں تمام تر ہسپتالوں کے اندر کورونا کے مریضوں کے لیے محض 1122 بستر مختص کر پایا۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر اس تعداد کو بڑھا کر تین ہزار سے زیادہ کیا گیا لیکن وہ بھی کم پڑ گئی۔ اس کے بعد عارضی فیلڈ ہسپتال...
اگر اسی تناسب سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا ہے تو جون کے وسط تک پاکستان میں کورونا کے ایک لاکھ سے زیادہ مریض ہو جائیں گے اور اگر وبا کو نہ روکا گیا تو جولائی کے وسط تک یہ تعداد دگنی ہو جائے گی، جس کی عالمی ادارہ صحت نے پیش گوئی کر رکھی ہے۔صحتیاب اور ہلاک والے افراد کو نکال دیا جائے تو پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اس وقت بھی 20 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ وفاقی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تقریباً پانچ سے چھ ہزار افراد اس وقت ہسپتالوں میں جبکہ باقی کو قرنطینہ مراکز میں...
اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے اگلے دو ماہ میں پاکستان کو کورونا کے مریضوں کے لیے 30000 سے زیادہ بستر درکار ہوں گے۔پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں محکمہ صحت کے مطابق تاحال کورونا کے مریضوں کے لیے 7753 بستر موجود ہیں۔ ان میں 4500 سے زائد بستر اُن فیلڈ ہسپتالوں میں ہیں جو خصوصی طور پر وبا سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ پنجاب اور سندھ میں اس وقت مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو دونوں صوبوں میں انفرادی طور پر 10000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسی طرح صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں 1200 بستروں پر مشتمل ایک فیلڈ ہسپتال ایکسپو سنٹر میں پاکستانی فوج کی مدد سے تیار کیا گیا تھا جبکہ سندھ حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 10000 بستروں کی مجمموعی گنجائش کے فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔کیا فیلڈ ہسپتال آسان حل ہے؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب بھر میں ہسپتالوں کے 54 فیصد بستر کورونا مریضوں کے زیراستعمال - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: بیلاروس میں وبا کے خطرے کے باوجود وکٹری پریڈ،روس میں منسوخبیلاروس نے دوسری جنگِ عظیم کی فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر کورونا وائرس کی وبا کے باوجود فوجی پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد کیں۔ تاہم روس میں فوجی پریڈ کا انعقاد نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھ »
ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز، 618 جاں بحق - ایکسپریس اردو24 گھنٹوں کے دوران مزید 1637 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 24 افراد لقمہ اجل بن گئے
مزید پڑھ »
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی مصدقہ تعداد 27474ہو گئیملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی مصدقہ تعداد ستائیس ہزار چار سو چوہترہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق متاثرہ افراد میں پنجاب میں دس ہزار چار سو اکہتر سندھ
مزید پڑھ »
کورونا وائرس، سندھ میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئیکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ ایک ہزار 80 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
مزید پڑھ »