پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 310 ، صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو ہلاکتیں مکمل تفصیل کے لیے:
پاکستان کی مسلح افواج نے بھی کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے ہیں اور جہاں سماجی روابط میں احتیاط برتنے کا حکم دیا گیا ہے وہیں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ فوج میں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ واپس آنے والوں کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔
نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق تین نئے مریضوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے جہاں اب کورونا کے متاثرین کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق حیدرآباد سے بھی ہے۔بدھ کو سکھر میں کورونا کے 17 نئے مریض سامنے آئے تھے جو تمام سکھر کے قرنطینہ میں رکھے زائرین ہیں جو تفتان کے قرنطینہ میں 14 دن کا وقت گزارنے کے بعد سندھ لائے گئے تھے جہاں ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے بدھ سے صوبے میں جزوی ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اور صوبے کے تمام شاپنگ مراکز اور ریستورانوں میں کھانا کھلانے کی سروس 15 دن کے لیے بند کر دی گئی ہے تاہم کریانہ سٹور کے علاوہ سبزی اور گوشت اور دیگر اشیائے ضرورت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔فیصلے کے مطابق صوبے کے عوامی پارک اور کراچی میں ساحلِ سمندر بھی بدھ سے بند ہے جبکہ تمام اقسام کی اجتماعات کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے گئے...
منگاہ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ سعادت خان ان دو مریضوں میں سے ایک تھے جن کی ہلاکت کی تصدیق حکام نے بدھ کی شب کی۔ سعادت نو مارچ کو سعودی عرب سے واپس آئے تھے۔ سعادت خان کے علاوہ ہلاک ہونے والے دوسرے مریض کی عمر 36 برس اور ان کا تعلق ہنگو سے بتایا گیا ہے۔ مذکورہ مریض کا علاج پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جاری تھا اور وہیں انھوں نے دم توڑا۔
تمام ریستورانوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ اپنے احاطے میں کھانا نہیں کھلا سکتے تاہم ہوم ڈیلیوری کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی ایران سے آنے والے زائرین کے پہنچنے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو آٹھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ منگل کو پنجاب میں 25 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
سندھ کے بعد پنجاب کی حکومت نے بھی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے میں خریداری کے بڑے مراکز، رسیتوران اور دکانیں رات 10 بجے بند کر دی جائیں گی جبکہ شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے مرحلہ وار اقدامات کیے جائیں گے۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت علما ومشائخ سے بھی رابطے میں ہے کہ مساجد میں بھی لوگوں کے اکٹھے ہونے کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔بلوچستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو چکی ہے جس کے بعد بلوچستان میں حکومت نے مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حمل پر فوری پابندی لگا دی ہے جبکہ دو دن بعد صوبے کے اندر بھی مسافر بسوں کے ایک ضلعے سے دوسرے ضلعے تک سفر پر پابندی لگا دی جائے گی۔ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق چیف سیکریڑی بلو چستان کی زیر صدارت اجلاس میں باہر سے بسوں، کوچز...
تفتان میں انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ قرنطینہ میں پہلے سے مقیم 1500 سے زیادہ افراد کا آخری قافلہ بدھ کو روانہ کر دیا گیا جن کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران سے مزید زائرین کی آمد جاری ہے جن کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہے اور ان کی تعداد رجسٹریشن کے بعد بتائی جا سکے گی۔
بلوچستان میں پی ڈی ایم اے کے ترجمان فیصل نسیم پانیزئی کا کہنا ہے کہ چمن میں قائم کیے گئے قرنطینہ مرکز میں ایک ہزار افراد کی گنجائش ہے تاہم لوگوں کو الگ الگ خیموں میں رکھنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت، پنجاب میں کرونا کے 6 مریضوں کی تصدیق
مزید پڑھ »
کرونا کے کیسز میں اضافہ، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 193 ہوگئی
مزید پڑھ »
کرونا کے کیسز میں اضافہ، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 193 ہوگئی
مزید پڑھ »
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ChinaCoronaVirus CoronaVirusUpdate WHO CoronaVirusInPakistan PunjabGovt CoronaCasesIncreasing pid_gov MoIB_Official KPKUpdates GovtOfPunjab
مزید پڑھ »
کورونا سے بچاؤ، فردوس عاشق اعوان کی میڈیا کے کردار کی تعریفکورونا سے بچاؤ، فردوس عاشق اعوان کی میڈیا کے کردار کی تعریف Dr_FirdousPTI Coronavirus CoronaVirusUpdate CoronavirusOutbreak Media MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
موڈیز کی پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیش گوئیعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھ »