پنجاب: قرنطینہ میں رہنے والے افراد کی نقل و حرکت فارم پر ہوگی لائیو:
وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو کی گئی اپیل میں کیا کہا؟وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اتوار کو عالمی مالیاتی اداروں، عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ وسائل کی کمی کا شکار مقروض ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک میں کورونا سے نمٹنے کے لیے دو مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کے برعکس ترقی پذیر ممالک میں اقدامات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے مرنے...
’ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے وسائل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ امریکہ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے 2.2 ٹریلین ڈالر کا پیکج دیا، جرمنی نے ایک ٹریلین یوروز جبکہ جاپان نے ایک ٹریلین ڈالرز کا پیکج دیا ہے۔ دوسری جانب 22 کروڑ آبادی والا ملک پاکستان اپنی عوام کو آٹھ ارب ڈالر کا پروگرام دے سکا ہے۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ جو مسئلہ پاکستان کو درپیش ہے اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا دیگر ترقی پذیر ممالک کو ہے۔ ’پاکستان اور اس جیسے دیگر ممالک کا مسئلہ وسائل کی کمی ہے۔ ہمارے پاس مزید اتنے وسائل نہیں ہیں جو ہم پہلے سے دباؤ کے شکار صحت کے نظام اور لوگوں کو بھوک سے بچانے پر صرف کر سکیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے اعلان کردہ صحت پیکج اتنے ہیں جتنا ترقی پذیر ممالک میں عموماً صحت کا سالانہ بجٹ نہیں ہوتا۔ ’ہمارے پاس وسائل اور پیسے کی کمی ہے۔ اسی لیے میں عالمی رہنماؤں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی معاشی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے قرضوں میں ریلیف کا ایک لائحہ عمل ترتیب دیں۔‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں بڑی پیشرفتپاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں بڑی پیشرفت Pakistan FightAgainstCOVID19 CoronaVirus Treatment BloodPlasma DRAP InfectiousDisease SpreadRapidly DeadlyVirus SpreadRapidly pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: ملتان کے نشتر ہسپتال میں کام کرنے والے 12 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تشخیص، پاکستان میں مصدقہ مریض کی تعداد 5171 تک جا پہنچی - BBC Urduپاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 5171 ہو چکی ہے جبکہ کل اموات 86 ہو گئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں موجود متاثرین میں سے 48 فیصد وہ ہیں جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ہے جبکہ بیرون ملک سے آنے والے 52 فیصد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 4892 ہوگئی، 77جاں بحقپاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 4892 ہوگئی، 77جاں بحق Pakistan CoronaVirus CasesReported InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly DeathRateToll pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK KPKUpdates dpr_gob
مزید پڑھ »
کورونا وائرس آپ کی گاڑی میں کہاں چھپا ہو سکتا ہے؟
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: امریکی ہسپتال کی ایمرجنسی میں کیا ہو رہا ہے؟نیویارک کے ایک ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں کام کرنے والی ایک تجربہ کار نرس، جنھیں اس شعبے میں 12 برس سے زائد عرصہ ہو چکا ہے نے نام نہ ظاہر کی شرط پر بی بی سی کو ان حالات کے بارے میں بتایا جن سے انھیں آج کل گزرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 6 جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 4970 ہو گئیلاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مہلک وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 4970 ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں مزید 6 افراد چل بسے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھ »