کرکٹر کا ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر ردعمل آگیا
ایک بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں ردعمل دیتے ہوئے انہیں "بے بنیاد" قرار دیا۔
حارث سہیل نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے، میری پوری توجہ اس کھیل کو جاری رکھنے پر ہے جو مجھے پسند ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس معاملے پر روز دیا کہ حارث سہیل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔حارث سہیل نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں پاکستان کے لیے ایک اہم رکن رہے تاہم ناقص فارم کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور جگہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
35 سالہ کرکٹر نے 16 ٹیسٹ میچز کی 27 اننگز میں 32.57 کی اوسط سے 847 رنز بنائے، جس میں دو سنچریاں، تین نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے آخری می 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ون ڈے میں حارث نے 45 میچز کی 44 اننگز میں 44.84 کی اوسط سے 1,749 رنز بنائے، جس میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں، جس میں انکا ٹاپ سکور 130 اور اسٹرائیک ریٹ 85.
ٹی20 فارمیٹ حارث نے 14 میچز کی 13 اننگز میں 19.09 کی اوسط سے 210 رنز بنائے۔ جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ آخری میچ 2019 میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا۔Nov 20, 2024 11:30 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نداڈار، عالیہ ریاض سمیت 6 کرکٹرز پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ سے باہرپاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
مزید پڑھ »
بھارتی وکٹ کیپر کا تمام فارمیٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلانورید ھیمن ساہا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور سپورٹ پر شکریہ بھی ادا کیا
مزید پڑھ »
افغانستان کے اہم کھلاڑی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلانکئی مہینے قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی: چیف ایگزیکٹو افغان کرکٹ بورڈ
مزید پڑھ »
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف جو آپ کی زندگی کو آسان بنائے گامارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں کاسٹیوم لسٹس کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھ »
پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بنگلادیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گیآئی سی سی نے فیوچر ٹورز پروگرام کا اعلان کردیا
مزید پڑھ »
صدر مملکت آصف زرداری کے پیر میں چوٹ کے باعث دورہ چین مؤخروزارت خارجہ اور چینی سفارتخانے نے دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا: ذرائع
مزید پڑھ »