کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ، فائر ٹورنیڈوز سے تباہی

بین الاقوامی خبریں

کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ، فائر ٹورنیڈوز سے تباہی
فائر ٹورنیڈوکیلیفورنیاآگ
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 25 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

لس اینجلس میں آگ کی شدت سے 16 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ نے شدید تباہی مچادی ہے، جس کے دوران فائر ٹورنیڈو ز (آگ کے بگولے) کے خوفناک مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ یہ آتش کے بگولے، جنہیں ' فائر ٹورنیڈو ' یا 'فائروِہرل' کہا جاتا ہے، شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے اجتماع سے پیدا ہوتے ہیں، جو ایک دائرے کی شکل میں حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب اٹھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر ایک سو فٹ تک ہو سکتا ہے، اور یہ آتشزدگی کے دوران مزید ہوا کو اپنی جانب کھینچتے ہوئے آگ کو اور زیادہ

بھڑکا سکتے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل سے شروع ہونے والی یہ تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ اب تک قابو سے باہر ہے، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مزید 13 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ آگ کی شدت کے باعث 12,000 سے زائد مکانات اور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور تقریباً 2 لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، جس میں 12,000 سے زائد فائر فائٹرز، 1,100 سے زیادہ فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر شامل ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

فائر ٹورنیڈو کیلیفورنیا آگ لاس اینجلس تباہی

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ، فائر ٹورنیڈو کی خوفناک منظر کشیلاس اینجلس میں جنگلاتی آگ، فائر ٹورنیڈو کی خوفناک منظر کشیآگ کی شدت کے باعث 12,000 سے زائد مکانات اور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں
مزید پڑھ »

سامان سو برس کا، پل کی خبر نہیں؛ لاس اینجلس آتشزدگی میں پُرتعیش گھر خاکستر؛ ویرانی کے ڈیرےسامان سو برس کا، پل کی خبر نہیں؛ لاس اینجلس آتشزدگی میں پُرتعیش گھر خاکستر؛ ویرانی کے ڈیرےلاس اینجلس کے 33 ہزار سے زائد ایکڑ پر پھیلی آگ نے تباہی مچادی
مزید پڑھ »

لاس اینجلس کی آگ: کیلیفورنیا میں اب تک کی سب سے بری آفتلاس اینجلس کی آگ: کیلیفورنیا میں اب تک کی سب سے بری آفتلاس اینجلس کی آگ کیلیفورنیا میں آنے والی اب تک کی بدترین آفات میں سے ایک ہے جس میں ہزاروں گھر تباہ اور کم از کم 10افراد ہلاک ہو گئے ، ایک اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ 150 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اس آفت میں لوٹ مار کرنے والوں کو قانونی شکنجے میں جکڑنے کے لیے نیشنل گارڈ ز تعینات کردیے ۔ کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا کے مطابق ریاست کی فائر ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ پانچ مختلف مقامات پر لگی آگ نے اب تک لاس اینجلس میں 35,000 ایکڑ (14,160 ہیکٹر) سے زیادہ زمین جلا دی ہے لیکن یہاں مزید آگ پھیلنے کا کوئی اندیشہ نہیں۔ الٹاڈینا کے علاقے میں ایٹن کی آگ مکمل طور پر بے قابو رہی، جس میں تقریباً 14,000 ایکڑ رقبہ جھلس گیا۔ کالاباساس اور امیر پوشیدہ ہلز انکلیو کے قریب پھٹنے والی تیسری آگ جس میں کم کارڈیشین جیسی مشہور شخصیات کا گھر ہے پر پانی کی بڑی مقدار پھینکی گئی۔ آگ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد شخصیات کے مہنگے اور پرتعیش گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں میں95 ہزار صارف بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ ایک لاکھ80ہزار افراد کو فوری انخلا کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔آگ کے سبب انخلا کرنے والوں میں بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی بھی شامل ہیں۔ لاس اینجلس کے شیرف رابرٹ لونا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آگ سے متاثرعلاقے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان علاقوں پر ایٹم بم گرایا گیا ہو۔
مزید پڑھ »

تل ابیب میں حوثیوں کے میزائل حملے میں 30 اسرائیلی زخمیتل ابیب میں حوثیوں کے میزائل حملے میں 30 اسرائیلی زخمیہفتہ کو یمن سے فائر کیا گیا میزائل ایک عوامی پارک میں گرا، اسرائیلی فوج
مزید پڑھ »

میکسیکو نے کیلیفورنیا میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز بھیجےمیکسیکو نے کیلیفورنیا میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز بھیجےکیلی فورنیا میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے میکسیکو سے فائر فائٹرز کی پہلی بیرونی امداد کیلفورنیا پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھ »

چائلڈ اسٹار روری سائیکس کی جنگلاتی آگ میں المناک موت، ماں کا جذباتی پیغامچائلڈ اسٹار روری سائیکس کی جنگلاتی آگ میں المناک موت، ماں کا جذباتی پیغاملاس اینجلس میں شروع ہونے والی ان جنگلاتی آگ نے اب تک 30,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ جلا دیا ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 03:59:34