کینیڈا کی خاتون اول کو زکام، وزیر اعظم نے تنہائی اختیار کرلی - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

کینیڈا کی خاتون اول کو زکام، وزیر اعظم نے تنہائی اختیار کرلی - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 53%

کینیڈا کی خاتون اول کو زکام، وزیر اعظم نے تنہائی اختیار کرلی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ میں زکام کی علامات ظاہر ہونے کے بعد تنہائی اختیار کرلی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول سوفیہ گریگوائر ٹروڈو میں دورۂ برطانیہ کے بعد زکام کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور بدھ کو ایک تقریب میں شرکت کے بعد ہلکا بخار بھی ہوگیا۔ یہ علامات ظاہر ہونے کے بعد کورونا وائرس کی موجودگی کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں اور خاتون اول نے اپنی سرگرمیاں معطل کرکے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ڈاکٹروں کی تجویز پر تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور خاتون اول کے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک گھرپر رہ کر منصبی ذمے داریاں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کینیڈا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 100 ہوچکی ہے۔ علاوہ ازیں عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے کورونا کو عالمی وبا قرار دینے کے بعد دنیا اس وائرس سے متعلق مزید محتاط ہوگئی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

تُونس میں دہشت گردی کی آمد النہضہ تحریک کے ساتھ ہوئی: خاتون رکنِ پارلیمانتُونس میں دہشت گردی کی آمد النہضہ تحریک کے ساتھ ہوئی: خاتون رکنِ پارلیمانتُونس کی پارلیمان میں آزاد دستور پارٹی کے پارلیمانی بلاک کی سربراہ عبیر موسیٰ نے النہضہ
مزید پڑھ »

ریکوڈک کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان پر اتحادیوں کی تنقید - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

ریکوڈک کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان پر اتحادیوں کی تنقید - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

مصر سے سعودی شہریوں کی واپسی کے لیے پروازیں دو روز کے لیے بحالمصر سے سعودی شہریوں کی واپسی کے لیے پروازیں دو روز کے لیے بحالمصر سے سعودی شہریوں کی واپسی کے لیے پروازیں دو روز کے لیے بحال ChinaCoronaVirus CoronaVirusUpdate WHO CoronavirusOutbreak CoronaVirusInSaudiArabia Egypt KSAembassyEG KSAMOFA
مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے خلاف چین کی کامیابی کے نتائج سامنے آنے لگےکورونا وائرس کے خلاف چین کی کامیابی کے نتائج سامنے آنے لگے'24گھنٹوں میں صرف 24نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 22اموات ہوئیں' تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-11 21:21:59