جواد احمد نے لیسکو کے عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور انہیں دھمکایا
معروف گلوکار جواد احمد بجلی چوری کے تنازعے میں لیسکو عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے الزام میں مشکل میں پھنس گئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ جوہر ٹاؤن میں گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر پیش آیا، جہاں لیسکو عملہ بجلی چوری کی تحقیقات کے لیے پہنچا تھا۔ لیسکو کی جانب سے تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرائی گئی درخواست میں گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق، جواد احمد نے موقع پر پہنچ کر عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور عملے کو دھمکایا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی گاڑی عملے پر چڑھانے کی کوشش کی۔
لیسکو حکام نے بتایا کہ بیوٹی پارلر کے بجلی میٹر میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی، جس کا مقصد بجلی چوری کرنا تھا۔ بجلی کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے پارلر کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔ پولیس کو درخواست موصول ہو چکی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ لیسکو نے اعلیٰ حکام کو بجلی چوری کے شواہد اور دیگر تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ اس معاملے پر ابھی تک جواد احمد یا ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔اے پی ایس حملے کے وقت گٹھ جوڑ اور آرمی ایکٹ ہوتے ہوئے بھی ملٹری ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ آئینی بینچ"شاہ رخ خان آخر تک ’کرن ارجن‘ کی کہانی کو نہیں سمجھ سکے"مومل شیخ نے شوبز میں سب سے قریبی دوست کا نام بتادیایاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کو...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان سے شکست کے بعد جنوبی افریقی بلے باز مشکل میں پھنس گئےاینرک کلاسن کو پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا
مزید پڑھ »
راحت فتح علی کے بنگلا دیش میں چرچے، ماضی کی مقبول اداکارہ شبنم سے ملاقاتگلوکار کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر احمد معروف نے عشائیہ دیا
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس، ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایو میٹرک کرنے کا مطالبہمشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو مشکل نہ ہوگی، قائمہ کمیٹی
مزید پڑھ »
سوتیلی ماں نے تشدد کر کے چار سالہ بیٹے کو قتل کردیاپولیس نے جھنڈا چیچی میں سوتیلی ماں کی جانب سے 4 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے کیس میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »
گجرات میں مونس الہٰی کے خلاف مقدمے میں ریلیفعدالت نے گجرات میں مونس الہٰی کے خلاف درج مقدمہ میں عدالت نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
مزید پڑھ »
اسرائیلی فضائی حملوں میں گزہ میں بڑی تعداد میں ہلاکتیںگزرے ہفتے کے دوران گزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »