گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور وفاق پر چڑھائی کا بیان دیتے ہیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار کراچی پہنچے تو بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں قانون کی پاسداری کی بات کی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے بیان کی نفی کرتا ہوں۔ بڑی پوسٹ پر جب چھوٹے بندے کو بٹھایا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ اپنی نالائقی اور کوتاہی کو چھپانے کے لیے ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ ہم نفرتوں کا خاتمہ کریں گے اور پوری کوشش ہوگی کہ نفرت کے بجائے محبتیں بانٹوں۔ فیصل کریم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ صوبے میں وفاق کا وکیل بنوں اور صوبے ومرکز میں پل کا کردار ادا کروں کیونکہ دوریوں سے مشکلات عوام کو ہوں گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی دے ...پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ اگر حق نہ دیا گیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔ آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 28 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو قید میں رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں، ان کی ہمت جواب دے چکی...
مزید پڑھ »
وفاقی وزیر توانائی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط، ملاقات کیلیے وقت مانگ لیااسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھ کر بجلی چوری کی روک تھام سے
مزید پڑھ »
’مریم نواز عوامی خدمت علی امین گنڈاپور سے سیکھیں‘مریم نواز کو بھی والد اور چچا کی طرح سیاست اور حکومت چلانے کی سمجھ نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی خدمت علی امین گنڈاپور سے سیکھیں، عوام
مزید پڑھ »
گورنر سندھ کو ہٹانے کے سوال پر مراد علی شاہ نے کیا کہا؟وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سوال کیا گیا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی اطلاعات ہیں اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے
مزید پڑھ »
مجھے ہلکا نہ لیں، حکومت کو اندازہ نہیں کہ اس نے کس سے پنگا لیا ہے، علی امین گنڈاپورپشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو پیغام دیا ہے کہ مجھے ہلکا نہ لیں کیونکہ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ نے کس سے
مزید پڑھ »
علی امین گنڈاپور نے شہریوں سے چاند رات کو کچھ نہ کرنے کی اپیل کیعلی امین گنڈاپور نے چاند رات کو شہریوں سے کچھ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھ »