لاہور: پاکستانی اداکارہ اور انفلوئنسر رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ ہماری فیمنزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے۔
پاکستانی اداکارہ اور انفلوئنسر رابعہ کلثوم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیمنزم اور عورت مارچ سے متعلق گفتگو بھی کی۔
رابعہ کلثوم نے کہا کہ فیمنزم ایک اہم موضوع ہے لیکن جس طرح کے نعرے یہاں عورت مارچ میں لگائے جاتے ہیں اس سے خواتین کے خلاف تشدد مزید بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ’ پلے کارڈ پر لکھا ہوا کہ اپنا موزہ خود ڈھونڈو، اس طرح کی باتیں غلط طریقے سے آگے کی طرف جارہی ہیں، اگر ایک گاؤں کی خاتون یہ پلے کارڈ اٹھا لے تو اس کا شوہر اس پر مزید تشدد کرے گا‘۔
رابعہ کلثوم نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے پلے کارڈز سے باہر آنا چاہیے، فیمنزم ایک بہت بڑا مقصد ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس کا مقصد ہی شروع سے ہی تبدیل کردیا ہے۔ پاکستانی فیمنزم پر تنقید کرتے ہوئے رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیمنزم کے تصور کو مردوں سے زیادہ عورتوں نے غلط سمجھا اور لوگوں کے سامنے پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیمنزم کو وسیع تناظر میں دیکھنا چاہئے یہ اسے خواتین کی تعلیم اور ان کی پیشہ ورانہ بہتری کیلئے استعمال ہونا چاہئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہماری فیمنزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے، رابعہ کلثومجس طرح کے نعرے یہاں عورت مارچ میں نظر آتے ہیں اس سے خواتین کے خلاف تشدد بڑھ سکتا ہے، اداکارہ
مزید پڑھ »
پہاڑ کی چوٹی پر آخر یہ کیا ہے؟ خلائی مخلوق کا بنا ہوا اسٹرکچر؟10 فٹ کا کھمبہ کیچڑ میں کھڑا ہوا ہے، بعض افراد کا ماننا ہے کہ یہ چیز ہماری زمین سے نہیں بلکہ کسی اور اجنبی دنیا سے تعلق رکھتی ہے۔
مزید پڑھ »
ہوا سے تیار کیا جانے والا ہینڈ بیگکم وزن ٹھوس مواد سے بنایا جانے والا یہ بیگ صرف 33 گرام وزنی ہے
مزید پڑھ »
یہ والی دال کھائیں، سو سالہ زندگی پائیںطبِ نبوی میں ایک مخصوص دال کا ذکر ملتا ہے جس کا سفوف انسان کے ناخن سے لے کر سر کے بال تک کے لیے کسی جادوئی ٹانک سے کم نہیں۔
مزید پڑھ »
گوادر میں سیلابی صورتحال: ’ادھر کوئی ترقی نہیں ہے صرف اللہ کا نام ہے‘گوادر میں سیلابی صورتحال: ’ادھر کوئی ترقی نہیں ہے صرف اللہ کا نام ہے‘
مزید پڑھ »
سین ہوزے: 600 افراد اور 20 ارب ڈالر کے سونے کے ساتھ غرق ہونے والا بحری جہاز جس پر لدے خزانے کے کئی دعویدار ہیںہسپانوی بحری جہاز گیلین سین ہوزے تقریباً 205 سال تک سمندر کی تہہ تک چھپا تھا، اب اس کو نکالا جا رہا ہے لیکن یہ تنازعہ کا شکار ہے
مزید پڑھ »