www.24newshd.tv
اسلام آبادبلاول بھٹو کہتے ہیں حکومت ارکا ن پارلیمنٹ کو صر ف چور ڈاکو سمجھتی ہے ،بات سُننے کو تیارنہیں ، ہم آج تک صاف شفاف انتخابات نہیں کراسکے ،اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹونے انسانی حقوق کےعالمی دن کے موقع پر بھٹو فاونڈیشن کےزیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ارکان پارلیمنٹ کی بات سننےکوتیارنہیں، حکومت صرف ارکان پارلیمنٹ کو چور ڈاکو کہتی ہے اگر ارکان پارلیمنٹ کی بات نہیں سنی جائیگی تو مسائل...
بلاول بھٹوکاکہناتھا کہ بدقسمتی ہےآج ہم صاف شفاف انتخابات نہیں کرا سکتے، ووٹ کےحق پر ڈاکہ زنی روکنا ہوگی، جب تک کٹھ پتلی حکمران آتے رہیں گے تو انسانی حقوق کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بلاول بھٹو نےکہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید نے ووٹ سے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی تھی لیکن ضیاءالحق نے انسانی حقوق کاجنازہ نکال دیا، اُنہوں نے کہا جو اختیارات صوبوں کو 18 ویں ترمیم میں دی گئی ہیں، واپس نہیں ہونےدیں گے۔
پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے سندھ میں طلبا تنظیموں کی بحالی کے قانون کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
‘اغواء کار لباس اور انداز سے دھوکا کھاگئے، سمجھے ہم کروڑ پتی ہیں’دعا منگی نے مزید انکشافات کردیئے۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
وہ آٹھ جانور جنھیں ہم کبھی نہیں دیکھ سکیں گےجنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ فار نیچر کے مطابق ہر سال تقریباً 10 ہزار انواع ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتی ہیں۔
مزید پڑھ »
موسم کی شدت اور ہممجھے خوشگوار حیرت ہوئی کہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات محترمہ زاہدہ پروین نہ صرف اخبارات کا مطالعہ کرتی ہیں بلکہ نوٹس بھی لیتی ہیں۔ خاص طور پر... کالم پڑھئے: تحریر: مظہر بر لاس DailyJang
مزید پڑھ »
گھبرانے کا وقت تحریک انصاف کا ہے ہم گھبرانے والے نہیں، مرتضیٰ وہابکراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گھبرانے کا وقت تحریک انصاف کا ہے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون،
مزید پڑھ »