OmarAyub PetroleumPrices
اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل 112 فیصد مہنگا ہوا، ہم نے صرف 25 فیصد قیمت بڑھائی۔ ہم نے عوام کوپٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دیا۔
وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وفاقی دارالحکومت میں معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نرخ ایشیا میں سب سے کم ہیں، تحریک انصاف نے عوام کو تاریخی ریلیف دیا، ن لیگ کے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہی ماہ میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔
وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ابھی بھی کم ہیں، عمران خان کی پہلی ترجیح عوام کا فائدہ اور مفاد ہے، وزیراعظم کی ہدایت پرپٹرول کی قیمت میں بڑھوتری یا کمی کا دورانیہ 35 دن کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز، ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ ہے، پاکستان میں ایشیا میں پٹرول،ڈیزل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔ لیگ کے دورمیں جون،جولائی،اگست کے دوران ایک ماہ میں31فیصد اضافہ کیا گیا۔ اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نہیں بڑھی...
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں 112فیصد ہوا، ہم نے25فیصد بڑھائی ہے، ہم نے عوام کوپٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دیا۔ عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 28فروری کوکورونا سے پہلے پٹرول کی قیمت60۔116 روپے تھی۔ مئی میں پی ایس او 21 ڈالر فی بیرل کے حساب سے پٹرول خریدا، 31مئی اورجون میں یہ قیمت بڑھ کر 44 ڈالر ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان 35دنوں میں آئل مارکیٹنگ کمپنیزکوکم سے کم نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ کردوگنا ہوچکی ہیں۔ اس وقت ملک میں لیگل رجسٹرڈ9ہزارپٹرول پمپس ہیں۔ مشیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت فی لٹر پٹرول کی قیمت 180، چین میں 137، بنگلادیش میں174، انڈونیشیا میں108 ، جاپان میں 196 روپے ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہم نے پھیلا ﺅکو آہستہ کیا خم کو چپٹا کیا اور زندگیاں بچائیںنائب امریکی صدرہم نے پھیلا ﺅکو آہستہ کیا، خم کو چپٹا کیا، اور زندگیاں بچائیں،نائب امریکی صدر MikePence CoronaVirus AnthonyFauci US TaskForce InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly Mike_Pence
مزید پڑھ »
ہم اور پیسہ بھی لگائیں گے چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرادیاسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید
مزید پڑھ »
ہم نے تو ابھی تھوڑا اضافہ کیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینہ پورا ہونے سے پہلے ہی راتوں رات اضافے پر تنقید کے بعد وزیراطلاعات نے دوٹوک اعلان کردیا' ہم نے تو ابھی تھوڑا اضافہ کیا ہے ' پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینہ پورا ہونے سے پہلے ہی راتوں رات اضافے پر تنقید کے بعد وزیراطلاعات نے دوٹوک اعلان کردیا
مزید پڑھ »
ایس او پیز پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے، وزیراعلیٰ سندھوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیروں کو ہاتھوں سے جانے نہ دیں، ایس او پیز پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے۔
مزید پڑھ »
حکومت نے پٹرول بم گرا کر ثابت کیا کہ وہ عوام کو کچھ نہیں سمجھتی: شہباز شریفلاہور: (دنیانیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پٹرول بم گرا کر ثابت کیا کہ وہ عوام کو کچھ نہیں سمجھتی۔۔
مزید پڑھ »
سفاک شوہر نے ایسا کرنے کی وجہ بھی بتادیسفاک شوہر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »