اسی موضوع پر ہندوستانی اور پاکستانی سینما میں چند اچھی فلمیں بھی تخلیق کی جا چکی ہیں، جنہوں نے طوائف کے موضوع سے انصاف کیا۔
ہندوستان کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے نیٹ فلیکس کے لیے اپنے فلمی کیریئر کی پہلی ویب سیریز "ہیرا منڈی” بنائی ہے، جس کا ان دنوں پاکستان اور بھارت میں بہت چرچا ہو رہا ہے۔ اس ویب سیریز پر فلم بینوں کے مثبت اور منفی تبصروں کے ساتھ فلمی ناقدین کی جانب سے تنقید بھی ہوئی ہے۔
یہ سنجے لیلا بھنسالی کا مرغوب موضوع ہے، جس پر وہ مختلف انداز سے طبع آزمائی کرچکے ہیں اور جن میں ان کی فلمیں، ہم دل دے چکے صنم، دیو داس، باجی راؤ مستانی، پدما وت اور گنگو بائی کاٹھیاواڑی شامل ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ کسی آن لائن اسٹریمنگ پورٹل کے لیے یہ کام کیا ہے اور یہ ان کی اوّلین ویب سیریز ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کی طوالت کو فلم ساز سنبھال نہیں پائے اور ایک اچھی ویب سیریز بنانے کے باوجود ان سے کئی سنگین غلطیاں بھی ہوئی ہیں۔ اس کی توقع اُن سے نہ تھی۔ ان غلطیوں کی بنیادی وجہ ویب سیریز...
سنجے لیلا بھنسالی کے اس اسکرپٹ کا پلاٹ تو بہت مضبوط ہے، جو مرکزی خیال سے پیوست ہے۔ طوائفوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی تصویر کشی کرتے ہوئے، ان کے آزادی کی جنگ سے جڑ جانے کو بہت عمدہ انداز میں بیان کیا ہے۔ بس، بنیادی غلطی یہ ہوئی کہ کہانی لکھنؤ کے پس منظر میں سوچی گئی اور ہندوستانی جذبات کے ساتھ فلمائی گئی اور اس کے ماتھے پر زبردستی ‘ہیرا منڈی’ کا لیبل چسپاں کردیا گیا۔
ان تینوں نے پوری ویب سیریز کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا اور خاص طور پر ان میں سب سے جونیئر اداکارہ شرمین سہگل نے اپنی اداکاری، چہرے کے تاثرات، بدن کی حرکات و سکنات اور شخصیت کی رعنائی سے بے حد متاثر کیا۔ انہوں نے کردار کو درکار نرماہٹ کا پورا پورا احساس دلایا۔ منیشا کوئرالہ اور سوناکشی سنہا نے حیران کر دیا۔ ان سے اتنے اچھے اور پختہ کام کی توقع کم ہی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ورنہ ہر جا جہانِ دیگر تھاہندوستان کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے نیٹ فلیکس کے لیے اپنے فلمی کیریئر کی پہلی ویب سیریز 'ہیرا منڈی” بنائی ہے، جس کا ان دنوں پاکستان اور بھارت میں بہت چرچا ہو رہا ہے۔ اس ویب سیریز پر مثبت اور منفی تبصرے اور تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ یہ تحریر آپ...
مزید پڑھ »
’ہیرا منڈی‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار رہی، منیشا کوئرالہیقین نہیں تھا کہ میں ’ہیرا منڈی‘ پروجیکٹ کو مکمل کرسکوں گی لیکن فلم میکرز کو مجھ پر اعتماد تھا، اداکارہ
مزید پڑھ »
ہیرا منڈی کے سیٹ پر ایسا کیا ہوا تھا کہ شرمین سیگل رو پڑیں؟شرمین سہگل نے انکشاف کیا ہے کہ ہیرا منڈی میں ایک سین کو 30 بار شوٹ کرنے کے بعد وہ رو پڑی تھیں کیوں کہ یہ ہدایت کار کو پسند نہیں آرہا تھا۔
مزید پڑھ »
ادیتی راؤ نے کانز فلم فیسٹیول کی ساری لائم لائٹ چُرالینیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والی بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کانز فلم فیسٹیول کی ساری لائم لائٹ چُرالی۔
مزید پڑھ »
شرمین سیگل پر ہونے والی تنقید پر سنجے لیلا بھنسالی بول پڑےممبئی: نیٹ فلکس کی سیزیز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل پر ہونے والی بے تحاشہ تنقید کے بعد تجربہ کار ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی
مزید پڑھ »
ہیرا منڈی کا وہ سین جسے 99 ری ٹیکس کے باوجود ویب سیریز میں شامل نہیں کیا گیاہیرا منڈی میں ’لجو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رچا چھڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 99 ری ٹیک کے باوجود ان کا سین ویب سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھ »