جاں بحق ہونے والوں کی میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا واپس بھیجیں گے: مدثر ٹیپو
اسلام آباد: ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے یزد میں زائرین کی بس کو حادثے کی وجہ اوور اسپیڈنگ اور بریک فیل کو قرار دیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ زائرین کی بس کو حادثہ تہران سے 700 کلو میٹر دور یزد میں پیش آیا، بس میں 51 مساٖفر سوار تھے جب کہ حادثے کی وجہ بس کی اوورسپیڈنگ اور بریک فیل ہونا تھا، اوور سپیڈنگ کی وجہ بس ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرائی۔بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی جس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے، ، 10 افراد خیرپور اور 6 افراد کا تعلق کشمور سے تھا: مولانا قمر عباس...
سفیر کے مطابق حادثے میں 28 پاکستانی شہری جاں بحق اور 23 زخمی ہیں جب کہ متعد زخمیوں کی حالت نازک ہے، بحق ہونےوالوں کی میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا واپس بھیجیں گے، یزد کےلیے ائیرٹکٹس دستیاب نہیں تھے اس لیے افسر گاڑی پرگئے ہیں۔ مڈثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کرکے ایرانی حکام سےرابطہ کیا، ایرانی وزارت خارجہ کےحکام اور یزد کی مقامی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں، زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستانی سفارتی حکام کو زخمیوں کی مدد کےلیے تہران سے روانہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آمنہ شیخ نے اتنا عرصہ شوبز سے دوری کیوں اختیار کی؟اداکارہ حال ہی ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے پاکستان سے دبئی منتقل ہونے اور بچوں کی خاطر شوبز سے بریک لینے سے متعلق گفتگو کی
مزید پڑھ »
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 32 زائرین جاں بحقبس کے مبینہ طور پر بریک فیل ہوگئے تھے، زیادہ تر زائرین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے
مزید پڑھ »
دوران پرواز خاتون کے سر میں جوئیں دکھنے پر شور شرابہ، جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئییہ واقعہ لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ائیر لائن میں پیش آیا
مزید پڑھ »
کے پی: موسلادھار بارشوں سے دریائے چترال میں سیلاب، پل، مکانات اور فصلیں بہہ گئیںلوئر چترال میں بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، لوگوں کو دریا سے لکڑیاں نکالنے اور دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی اپیل ہے: انتظامیہ
مزید پڑھ »
خواتین محبت سے ملتی ہیں ، ان سے رات 3 بجے بھی ملنے جاؤں گا: خلیل الرحمان صحافی پر برس پڑےلاہور میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا جس کے پیشِ نظر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا
مزید پڑھ »
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق، 15 زخمیپاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی: ایرانی میڈیا
مزید پڑھ »