’’میں نہیں چاہتا کہ کوئی شکتی مان کو ڈسکو ڈرامہ میں تبدیل کردے‘‘؛ مکیش کھنہ
بھارتی اداکارہ مکیش کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنے مشہور کردار ’’شکتی مان‘‘ کے رائٹس خریدنے کی یش راج فلمز کی آفر ٹھکرا دی تھی۔
90 کی دہائی میں بھارت کی مشہور ٹی وی سیریل ’’شکتی مان‘‘ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے مکیش کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی اسے ڈسکو ڈرامہ میں بدل دے۔ مکیش کھنہ نے سدھارتھ کینن کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ یش راج فلمز کے آدیتہ چوپڑا کی ٹیم نے ان سے رابطہ کرکے پوچھا تھا کہ کیا وہ شکتی مان کے حقوق دے سکتے ہیں۔ وہ شکتی مان پر فلم بنانا چاہتے تھے۔ لیکن مکیش کھنہ نے انھیں انکار کردیا۔
مکیش نے یش راج فلمز کی ٹیم کو جواب دیا کہ ’آدتیہ سے کہہ دو، چاہے وہ کوئی بھی ہو، اگر آپ یہ فلم بنانا چاہتے ہیں تو مجھے ساتھ لے کر بنائیں۔ میں نے یہ حقوق صرف اس لیے نہیں دینا کہ کوئی اسے ڈسکو ڈرامہ میں بدل دے۔‘ واضح رہے کہ دو سال قبل سونی پکچرز فلمز انڈیا نے رنویر سنگھ کے ساتھ شکتی مان فلم کا اعلان کیا تھا، لیکن حقوق کے مسئلے کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ اس اعلان کے بعد مکیش کھنہ نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کاسٹنگ سے خوش نہیں تھے۔Dec 13, 2024 04:09 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وفاقی حکومت کا واحد ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ سربراہ سے محرومگزشتہ سات سالوں سے مستقل سربراہ کے بجائے عارضی چارج پر تعیناتیاں ہونے کا انکشاف
مزید پڑھ »
رنبیر کپور کا انکشاف: عالیہ نے پوچھا، 'کشور کمار کون ہیں؟'اداکار نے اپنے دادا راج کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے راج کپور فلم فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان بھی کیا
مزید پڑھ »
شکتی کپور کا نیا ولن روکنے کے لیے 50,000 روپے بھیجنے کا انکشافشکتی کپور، چنکی پانڈے، اور گووندا نے اپنی بہترین کیمسٹری سے شو کو چار چاند لگا دیے
مزید پڑھ »
وفاقی وزیر تعلیم نے کراچی میں رواں ماہ 2 جامعات کے افتتاح کی خوشخبری سنادیسندھ کو 20 یونیورسٹیاں وفاق سے دینے کا وعدہ پورا کروں گا، وفاقی وزیر تعلیم
مزید پڑھ »
شکتی مان کی واپسی کا خواب سونی پکچرز کے لیے چیلنجسونی پکچرز نے شکتی مان کے 400 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ فلم کو تیار کرنا چاہیے، لیکن رنویر کی مستند نمبر پوزیشن پر او ٹی ٹی اور سیٹلائٹ چینلز نے سوال اٹھایا ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی؛گلشن معمار میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراسعلاقہ مکینوں کا متعلقہ حکام سے آوارہ کتوں کے خاتمے کو یقینی بنانے کا مطالبہ
مزید پڑھ »