یمن میں بھارتی نرس کی موت کی سزا برقرار رہی

INTERNATIONAL NEWS خبریں

یمن میں بھارتی نرس کی موت کی سزا برقرار رہی
YEMENINDIANURSING
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 53%

یمن کے صدر نے بھارتی نرس نمیشا پریا کی موت کی سزا کو برقرار رکھا ہے، جسے سزائے موت سے بچانے کی کوششوں کے باوجود سزائے موت کی سزا دی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق 36 سالہ نمیشا پریا نامی نرس کا تعلق ریاست کیرالہ سے ہے۔ جسے سزائے موت سے بچانے کے لیے مودی سرکار نے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے۔ تاہم یمن کے صدر راشد العلیمی نے کسی بھی بیرونی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی نرس کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔ نمیشا پریا 19 سال کی عمر میں 2008 میں کیرالہ سے یمن گئی تھیں تاکہ اپنے غریب والدین کے خوابوں کو پورا کرسکے۔ بھارتی نژاد نمیشا پریا نے نرسنگ سیکھی اور یمن میں کئی اسپتالوں میں ملازمتوں کے بعد بالآخر اپنا کلینک کھول لیا لیکن مقامی شراکت

دار کی تلاش تھی۔ یمن میں کسی بھی کسی قسم کے کاروبار کے لیے مقامی افراد کی شراکت داری ضروری ہوتی ہے۔ نمیشا نے 2014 میں یمنی شہری طلال عبدو مہدی سے مدد لی۔ دونوں کی شراکت داری میں کلینک خوب چل پڑی لیکن پھر ان کے درمیان تعلقات بگڑنا شروع ہوگئے۔ نمیشا کی شکایت پر پولیس نے طلال عبدو کو حراست میں بھی لیا۔ طلال عبدو مہدی 2016 میں رہائی کے بعد نمیشا کو دھمکیاں دینے لگا اور اس کا پاسپورٹ واپس کرنے سے انکار کرتا رہا۔ ایک سال سے پاسپورٹ واپس لینے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد نمیشا نے طلال عبدو مہدی کو کسی بہانے سے بے ہوشی کا انجیکشن لگایا تاکہ پاسپورٹ نکال سکے۔نمیشا نے طلال کے گھر سے اپنا پاسپورٹ نکाला اور بھارت جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچی جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔ دو سال سماعت کے بعد 2020 میں یمنی عدالت نے ملزمہ کو موت کی سزا سنادی جسے سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی برقرار رکھا تھا۔ نمیشا کی رہائی اور بھارت واپسی کی آخری امید یمنی صدر کی جانب سے معافی دینا تھی تاہم انھوں نے بھی سزائے موت دینے کی منظوری دیدی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

YEMEN INDIA NURSING DEATH PENALTY POLITICS

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکی صدر نے 37 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیاامریکی صدر نے 37 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیاامریکی صدر جو بائیڈن نے سزائے موت کے 40 قیدیوں میں سے 37 قیدیوں کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھ »

نمن اوجھا کے والد کو 7 سال قید کی سزانمن اوجھا کے والد کو 7 سال قید کی سزاسابق بھارتی کرکٹر نمن اوجھا کے والد کو بینک میں 1.25 کروڑ روپے کی خردبرد کے ایک کیس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
مزید پڑھ »

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج کتنا مہنگا ہوا؟انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج کتنا مہنگا ہوا؟پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے بھی زرمبادلہ کی ڈیمانڈ برقرار رہی
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: برطانوی اخبار بھارتی رویے پر پھٹ پڑا، کئی پول کھول دیےچیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: برطانوی اخبار بھارتی رویے پر پھٹ پڑا، کئی پول کھول دیےبھارتی اثر و رسوخ کی مثال کھیلوں کی دنیا میں نہیں ملتی: برطانوی اخبار کی رپورٹ
مزید پڑھ »

عمر قید کی سزا کے بعد عثمان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے کا انکشافعمر قید کی سزا کے بعد عثمان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے کا انکشافلاہور ہائیکورٹ سے سزا ملنے کے بعد مجرم عثمان کی عمر قید کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت کے لیے مقرر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مزید پڑھ »

چین میں موت کی سزا پھر سے تصدیقچین میں موت کی سزا پھر سے تصدیقیوی ہوئی اینگ، 60 سال کی عمر کی عورت کو 17 سے زائد بچوں کو چوری کر کے اور انہیں فروخت کر کے موت کی سزا سنائی گئی۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:18:56