ڈوبنے والی کشتی کا نہ ہی انجن ٹھیک تھا اور نہ ہی اس کی حالت ٹھیک تھی، متاثرہ نوجوان
یہ کہانی گجرات کے ان دو بھائیوں کی ہے جو یونان کشتی حادثے میں خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے تھے اور ان کے سہانے خواب یونان کے سمندر میں بکھر گئے۔
یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے گجرات کے نوجوانوں نے اپنی درد بھری کہانی سناتے ہوئے کہا کہ کارگو بحری جہاز سے ہماری کشتی کی ٹکر ہوئی جس کے باعث کشتی اُلٹ گئی ان کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والی کشتی کا نہ ہی انجن ٹھیک تھا اور نہ ہی اس کی حالت ٹھیک تھی۔ متاثرہ نوجوان نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سے دو ماہ ہمیں ایجنٹوں نے لیبیا میں رکھا اور پھر 11 دسمبر کو لیبیا سے ہماری کشتی روانہ ہوئی تھی سمندری لہریں بہت تیز تھیں جس کی وجہ سے ہمیں 3 سے 4 دن سمندر میں گزارنے پڑے اور جب ہم لیبیا سے اٹلی کی ڈنکی لگارہے تھے تو یونان کے قریب ہماری کشتی کی ٹکر کارگو بحری جہاز سے ہوئی جس کے باعث کشتی الٹ گئی۔
نوجوان نے بتایا کہ اللہ کے توکل سے آج سانسیں چل رہی ہیں حادثے کے بعد ہمیں سمندر سے ریسکیو کر کے یونان کیمپ بھیج دیا گیا ہے یونان میں مقیم پاکستانیوں نے کپڑے اور جوتے مہیا کیے ہیں لیکن پاکستانی سفارتحانہ کوئی بھی مدد نہیں کررہا۔ متاثرہ نوجوان نے کہا کہ پاکستان میں مشکل حالات کے باعث ملک چھوڑا اور مشکلات سے چھٹکارا پانے کے لیے ہی باہر جانے کا فیصلہ کیا مگر یہاں بھی مشکلات سے دوچار ہو گئے۔Dec 15, 2024 01:26 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کشتی حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائمیونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کیلئے واٹس ایپ نمبر کی سہولت بھی فراہم کر دی
مزید پڑھ »
بشار الاسد کا طیارہ دوران پرواز کتنی اونچائی اورکس مقام پر ریڈار سے غائب ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیںشام کے سابق صدر بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی خبریں گردش میں ہیں تاہم ان کے طیارے اور ممکنہ حادثے کی تصدیق نہیں ہو سکی
مزید پڑھ »
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کا سمندر میں کامیاب آپریشن، ڈوبنے والے بھارتی جہاز کے عملے کو بچا لیاپاکستان کے ریسکیو زون میں ہندوستانی مال بردار جہاز کے ڈوبنے کے بعد 12 زندہ بچ جانے والے کریو کو ریسکیو کیا گیا
مزید پڑھ »
وزیر داخلہ نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیاوزیرداخلہ کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی جو تحقیقات کر کے 5 روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی
مزید پڑھ »
بھارتی وزیراعظم سے قریبی تعلقات رکھنے والی ہندو خاتون امریکی انٹیلجنس کی ڈائریکٹرمقررتلسی گبارڈ نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد نریندرمودی پرامریکی ویزہ پابندیوں کی مخالفت کی تھی
مزید پڑھ »
یونان میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد پاکستانیوں کو بچالیا گیایونانی کوسٹ گارڈز نے مزید دو کشتیاں بھی حادثات کا شکار ہوئیں تاہم مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا
مزید پڑھ »