جھانوی کپور اور سدھارتھملہوترا کی نئی فلم 'پرم سندری' 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں میں آنے والی ہے۔
نیا سال 2025 کی آمد کے ساتھ ہی شائقین کو کئی دلچسپ فلموں کا بھی انتظار ہے، جن میں ایک خوبصورت رومانوی کہانی ’پرم سُندری‘ شامل ہے۔ اس رومانوی فلم میں پہلی مرتبہ سدھارتھملہوترا اور جھانوی کپور ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کا باضابطہ اعلان 24 دسمبر 2024 کو کیا گیا، اور یہ 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سوشل میڈیا پر فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں جھانوی کپور کو ’سندری‘ کے کردار میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جاری کیے گئے پوسٹر میں وہ
سرخ کرتا، زمردی بالیاں، بندیا اور گجرا پہنے ساحل کے قریب بیٹھی دکھائی دیں۔ ان کے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’جھانوی کپور کو ساؤتھ کی سندری کے طور پر پیش کر رہے ہیں، جو اپنی دلکشی اور خوبصورتی سے دلوں کو پگھلا دیں گی۔‘ دوسری جانب سدھارتھملہوترا کو ’پرم‘ کے کردار میں پیش کیا گیا ہے۔ انہیں پوسٹر میں سفید ٹی شرٹ، ڈینم جیکٹ پہنے دکھایا گیا جبکہ انہوں نے کالے رنگ کا چشمہ بھی لگا رکھا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا ’سدھارتھملہوترا بطور نارتھ کا مُنڈا پرم دل جیتنے آ رہے ہیں‘۔واضح رہے کہ فلم ’پرم سندری‘ تشار جلوٹا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے اور یہ ایک کراس کلچرل رومانوی کہانی ہے۔ دونوں اداکاروں کے مداح اس نئی جوڑی اور فلم کہانی کے منتظر ہیں اور ایک بلاک بسٹر رومانوی کامیڈی فلم کی توقع کر رہے ہیں
Jhanvi Kapoor Siddharth Malhotra Prem Sundri Bollywood Movie Release Romantic Comedy
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور کی نئی رومانوی فلم 'پرم سندری' کی شوٹنگ کا آغازفلم میں سدھارتھ ملہوترا بزنس ٹائیکون کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ جھانوی کپور آزاد خیال آرٹسٹ کے طور پر نظر آئیں گی
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی نے علی امین پر پتھراؤ کرایا: عطا تارڑ کا دعویٰ26 نومبرکو انتشار اور لاشوں کی سیاست کی گئی، پی ٹی آئی کی فائنل کال کی طرح یہ کال بھی ناکام ہوگی: وفاقی وزیر اطلاعات
مزید پڑھ »
پریانکا چوپڑا کی والدہ نے سدھارتھ کی زندگی کے مسئلے کو بیان کیامادھو چوپڑا نے پوڈکاسٹ پر اپنے بیٹے سدھارتھ کی زندگی کے اثرات کو دکھایا چونکہ پریانکا کی کامیابی نے ان کی زندگی کا شکل بدل دی۔
مزید پڑھ »
پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کو بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیابیٹرز کی سلیکشن سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں ہوگی
مزید پڑھ »
ڈیوڈ دھون کی نئی مزاحیہ فلم میں ورون اور پوجا کی جوڑی جلوہ گر ہوگییہ پروجیکٹ پوجا اور ورون کی اسکرین پر پہلی شراکت ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ یہ ایک دلچسپ اور تفریحی سینما تجربہ ہوگا
مزید پڑھ »
شعیب اختر نے بمراہ کو کیریئر طویل کرنےکیلئےکیا مشورہ دیا؟بمراہ کو ٹیسٹ کھیلنا ہے تو وکٹیں لینے کے لیے اسپیڈ بڑھانے اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی، شعیب اختر
مزید پڑھ »