یو اے ای فنڈز میں سرمایہ کاری، وزیر اطلاعات پنجاب نے انگریزی اخبار کے آرٹیکل کو غلط قرار دیدیا

پاکستان خبریں خبریں

یو اے ای فنڈز میں سرمایہ کاری، وزیر اطلاعات پنجاب نے انگریزی اخبار کے آرٹیکل کو غلط قرار دیدیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

اس موضوع پر حکومت پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ آئی ایم ایف کے اجلاس میں کبھی بات بھی نہیں ہوئی، عطمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے انگریزی اخبار میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں حکومت پنجاب کی یو اے ای کے فنڈز میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی بھی یو اے ای کے فنڈ میں سرمایہ کاری نہیں کی، اس لیے اس موضوع پر حکومت پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ آئی ایم ایف کے اجلاس میں کبھی بات بھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ آرٹیکل میں آئی ایم ایف کے بارے میں غلط تاثر دیا گیا ہے کہ وہ پنجاب کے پہلے سہ ماہی کے خسارے پر پریشانی کا شکار ہے جبکہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے پنجاب حکومت کا پہلی سہ ماہی کے اختتام پر تقریباً 40 ارب روپے کا سرپلس تھا جس کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے اعداد و شمار درست کیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سرپلس کو ظاہر کرنے والے نظر ثانی شدہ مالیاتی آپریشنز بھی اَپ لوڈ کیے۔ آرٹیکل میں یہ بھی غلط رپورٹ کیا گیا ہے کہ پنجاب اپنے 150 ارب روپے کے سرپلس ہدف سے پہلے سہ ماہی کے اختتام پر پیچھے ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قومی مالیاتی معاہدے میں پنجاب کے لیے سہ ماہی سرپلس کے اہداف نہیں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب اپنے متعین سرپلس کو مالی سال کے آخر تک حاصل کرنے کے لیے صحیح راستے پر گامزن ہے، پنجاب حکومت انگریزی اخبار کی غلط رپورٹنگ پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، یہ رپورٹنگ صحافتی معیار اور صحافتی اصولوں کے خلاف ہے۔Nov 15, 2024 03:01 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بابراعظم کو ڈراپ کیوں کیا سابق انگلش کپتان بھی پی سی بی پر برہمبابراعظم کو ڈراپ کیوں کیا سابق انگلش کپتان بھی پی سی بی پر برہماپنی ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو بیوقوفانہ قرار دیدیا
مزید پڑھ »

کے پی حکومت کا انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز کا فیصلہکے پی حکومت کا انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز کا فیصلہٹیکنیکل کمیٹی روڈ شو کے دوران سرمایہ کاروں کو بریفنگ، سوالات کے جوابات اور سرمایہ کاری کے پلان کو حتمی شکل دے گی
مزید پڑھ »

بچوں کی ایمرجنسی میں سرمایہ کاری سیکڑوں بچوں کی جان بچا سکتی ہے، تحقیقبچوں کی ایمرجنسی میں سرمایہ کاری سیکڑوں بچوں کی جان بچا سکتی ہے، تحقیقچائلڈ کیئر میں سرمایہ کاری کرنے سے زیادہ بچوں کو بچایا جا سکتا ہے، تحقیق
مزید پڑھ »

بھارتی انکار نے چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیابھارتی انکار نے چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیایو اے ای میں میچز کرانے کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ذرائع
مزید پڑھ »

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں 600 ملین ڈالر اضافہ، 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلانپاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں 600 ملین ڈالر اضافہ، 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلانوزیراعظم شہباز شریف نے مزید سرمایہ کاری کے اعلان پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا
مزید پڑھ »

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، حکومت نے خوشخبری سنادیقطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، حکومت نے خوشخبری سنادیقطر توانائی، مائنز اینڈ منرلز اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-20 23:48:15