دنیا میں تقریباً دو سو سے زائد ملک ہیں، ان ملکوں میں حکمرانی کے پانچ قسم کے ماڈل رائج ہیں، جمہوریت، بادشاہت، آمریت، یک جماعتی نظام اور... کالم پڑھئے: تحریر: یاسر پیر زادہ DailyJang
دنیا میں تقریباً دو سو سے زائد ملک ہیں، ان ملکوں میں حکمرانی کے پانچ قسم کے ماڈل رائج ہیں، جمہوریت، بادشاہت، آمریت، یک جماعتی نظام اور ہائبرڈ جمہوریت۔ جس جمہوریت پر ہم صبح شام تبرّا کرتے ہیں وہ امریکہ، برطانیہ، نیوزی لینڈ، ناروے، ڈنمارک، سویڈن جیسے ترقی یافتہ ممالک میں قائم ہے۔بادشاہت والا نظام خلیجی ممالک کے بھائی لوگوں نے اپنا رکھا ہے، اِس نظام میں کوئی زیادہ بکواس کرے تو اس کی تکہ بوٹی کی جا سکتی ہے۔ فوجی آمریت یوں تو آؤٹ آف فیشن ہو چکی ہے مگر اب بھی میانمار، تھائی لینڈ، مصر اور کئی...
ہمیں لگتا ہے کہ اگر ہم چین کی طرح لوگوں کو کرپشن پر پھانسیاں دینی شروع کر دیں، سنگا پور کی طرز پر بیوروکریسی کا نظام نافذ کردیں، ترکی کا نیم جمہوری ماڈل اپنا لیں اور مہاتیر محمد کے ہاتھ پر بیعت کر لیں تو ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ چین میں اِس نظام کو جمہوریت کہتے ہیں مگر دنیا بہر حال اسے جمہوریت نہیں مانتی جہاں عام آدمی کو فیصلہ سازی کو حق نہ ہو۔ ہمارے ہاں پڑھے لکھے آسودہ حال لوگوں کو البتہ اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کا خیال ہے کہ عام آدمی جاہل اور ان پڑھ ہے، اسے سیاسی نظام، حکمرانی کی نزاکتوں اور ریاست کے معاملات چلانے کا کیا پتا.
دراصل ہم نے یہ فرض کر لیا ہے کہ عام ان پڑھ آدمی کے مفاد میں کیا بہتر ہے یہ ہم اسے بتائیں گے اس جاہل کو کیا پتا! بد قسمتی سے ہم اِس تصور سے ہی نا آشنا ہیں کہ انسان کو صرف معاشی آزادی ہی نہیں چاہئے ہوتی بلکہ اس کے لیے سیاسی، سماجی اور ثقافتی آزادی بھی اتنی ہی ضروری ہوتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایڈیلیڈ میں پاکستان دوسری اننگز میں بھی مشکل میںپاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا کی ٹیم کھیل پر حاوی ہے اور فالو آن کے بعد پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی سات وکٹیں گر چکی ہیں۔
مزید پڑھ »
چینی بچی کے پیٹ میں37 مقناطیسی گیندیں موجود ،معدے میں سوراخ کردیئےچینی بچی کے پیٹ میں37 مقناطیسی گیندیں موجود ،معدے میں سوراخ کردیئے China 3YearsOldBabyGirl Swallowing 37MagneticBalls HolesInStomach HunanChildrensHospital XHNews
مزید پڑھ »
ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں 89 فیصد کمیاسلام آباد:شدید سردی کےسبب ملک میں ڈینگی کیسزکی تعدادمیں 89فیصدکمی ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے بلوچستان، آزادکشمیر اورقبائلی اضلاع میں ڈینگی کا مکمل خاتمہ ہوگیا
مزید پڑھ »
آئین میں آرمی چیف کے علاوہ اور بھی کئی عہدوں میں مدت کا تعین نہیںآئین میں آرمی چیف کے علاوہ اور بھی کئی عہدوں میں مدت کا تعین نہیں تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »