میوزیکل شو شردھانجلی میں برصغیر کے لیجنڈ موسیقاروں اور اداکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 21 روزہ عوامی تھیٹر فیسٹیول عوامی دلچسپی کا مرکز بن گیا۔ دسویں روز دو شاندار پرفارمنسز "منزل ہے آسماں" اور تھیٹریکل میوزیکل شو "شردھانجلی" پیش کی گئیں، جنہیں دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈرامہ "منزل ہے آسماں" ذوالفقار چاچڑ کی زندگی پر مبنی ایک متاثر کن کہانی تھی، جو غربت کے باوجود اپنی تعلیم مکمل کرتا ہے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا کہ کس طرح ایک غریب نوجوان، وڈیرے کے بیٹے کی مخالفت کے باوجود، تعلیم کی طاقت سے اپنی زندگی بدل دیتا ہے۔ اس ڈرامے کے رائٹر شوکت علی مظفر اور ڈائریکٹر الیاس ندیم تھے، جبکہ اداکاروں میں زاہد خان، شہنیلا قریشی، یوسف خان اور دیگر شامل تھے۔ شائقین نے کہانی کے مضبوط پیغام کو...
میوزیکل شو "شردھانجلی" میں برصغیر کے لیجنڈ موسیقاروں اور اداکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شو میں نورجہاں، لتا منگیشکر، احمد رشدی، وحید مراد، خواجہ خورشید انور جیسے نامور شخصیات کے گیت اور پرفارمنسز شامل تھیں۔ پروگرام کو ترتیب دینے والے آدم راٹھور اور پرفارم کرنے والے فنکاروں کی کاوشوں پر شائقین نے دل کھول کر داد دی۔
آرٹس کونسل کا یہ فیسٹیول ہر عمر کے شائقین کو نہ صرف تفریح فراہم کر رہا ہے بلکہ اہم سماجی پیغامات بھی اجاگر کر رہا ہے۔Nov 16, 2024 01:58 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’عوامی تھیٹر فیسٹیول 2024‘ کا آغازافتتاحی تقریب میں متعدد معروف فنکاروں نے شرکت کی
مزید پڑھ »
آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے منعقدہ عوامی تھیٹر فیسٹیول میں سرائیکی ڈرامہ ”بے وَس“ پیشڈرامہ میں دکھایا گیا کہ ہمارے ملک میں کس طرح ایک کمزور انسان کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے
مزید پڑھ »
آرٹس کونسل میں 21 روزہ ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کامیابی سے جاریفیسٹیول کے آٹھویں روز سرائیکی ڈرامہ ’بے وَس‘ پیش کیا گیا
مزید پڑھ »
کبھی میں کبھی تم‘ کا محبت بھرا اختتام، شرجینا اور مصطفیٰ ایک ہوگئے’مقبول ڈرامے کی آخری قسط سنیما پر ریلیز ہوئی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے
مزید پڑھ »
عالمی ثقافتی میلے کے 33 ویں روز تھیٹر پلے بوئنگ بوئنگ پیشفیسٹیول کے 34 ویں روز سوئیٹزرلینڈ کا تھیٹر گروپ کھیل ’شیم آن یو‘ میں اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کے دل جیتے گا
مزید پڑھ »
فلم ’سکندر کا مقدر‘ کے ٹریلر لانچ پر تمنا بھاٹیہ نے سب کے دل جیت لیےٹریلر لانچ میں جمی شیرگل، اویناش تیواری، اور راجیومہتا سمیت نیراج پانڈے اور پروڈیوسر رچیکا کپور شیخ نے شرکت کی
مزید پڑھ »