پاکستان سمیت بھارت، چین اور دیگرممالک کے تارکین وطن کو پاناما کے ہوٹل میں رکھا گیا ہے
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے گئے 300 پاکستانیوں سمیت دیگر افراد کو پاناما کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ ساحل سمندر کے کنارے واقع ہوٹل کو امریکا سے بے دخل کیے جانے والے افراد کو رکھنے کے لیے عارضی طور پر ڈیٹنشن سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔
تارکین وطن کی غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں خواتین اور مردوں کو ہوٹل کے کمروں کی کھڑکیوں سے ' ہماری مدد کریں' اور ' ہم اپنے ملک میں محفوظ نہیں' جیسے پیغامات پلے کارڈز پر لکھ کر لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔ امریکا سے ملک بدر کیے جانے والے 300 تارکین وطن کا تعلق پاکستان، بھارت، افغانستان، چین، ایران اور دیگر ممالک سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان تارکین وطن کو اس وقت تک وطن واپس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک بین الاقوامی حکام ان کی واپسی کا بندوبست نہیں کرتے۔ امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی امریکی سرحد پر قومی ایمرجنسی اور لاکھوں تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکا سے بے دخل کیے گئے تارکین وطن کو عارضی طور پر اپنے ملک میں روکنے کی پیشکش کی تھی۔ پاناما کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو امریکا اور پاناما کے درمیان موجود ہجرت کے معاہدے کے تحت طبی امداد اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ امریکا بدر کیے جانے والے 200 افراد میں سے 171 نے پناہ گزینوں کی عالمی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان کی ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیلآپ کے پیسے بھیجنے سے حکومت مضبوط ہوتی ہے، ترسیلات زر نہ بھیجنے کا بائیکاٹ کریں، عمران خان کا ٹویٹ
مزید پڑھ »
چولستان کے لیے نہری منصوبہ مستحسن اقدامیہ ایک مستحسن قدم ہے جس کی ہم سب پاکستانیوں کو دل سے قدر کرنی چاہیے
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ فیصلےکیخلاف اپیل تیار، عمران خان منظوری دیں گےاپیل میں نیب کی جانب سے پہلی انکوائری بند کرنے کا ذکر ہے، بیرسٹر سلمان صفدر
مزید پڑھ »
کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا گرفتار،ویڈیو سامنے آگئیملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس
مزید پڑھ »
لاہور؛ سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کرکے شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتارفرار ہونے والے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا
مزید پڑھ »
شور شرابے والی جگہ پر بلڈ پریشر چیک کرنا کیسا ہے؟دنیا میں دل کی بیماری موت کی سب سے بڑی وجہ ہے
مزید پڑھ »