ایم کیو ایم پاکستان واپس آ گئی ہے، رمضان کے بعد آٹے دال کا بھاؤ بتائیں گے، فاروق ستار کی پریس کانفرنس
ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی کی سندھ پر16 سالہ حکومت کو بدترین اور کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں فاروق ستار، نسرین جلیل و دیگر نے صوبائی حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ایک اور نوحہ لے کر آئے ہیں۔ وائٹ پیپر کی تیاری ہے جو 16 سال کی بدترین اور کرپٹ حکمرانی کے بارے میں ہے۔ 25 ارب روپے کے واجبات ہیں ان سرکاری ملازمین کے جو کراچی میں رہائش پذیر اور بلدیاتی اداروں میں کام کرتے...
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے ریٹائرڈ ملازمین کے 25 ارب روپے کے واجبات 2017 کے بعد سے ادا نہیں ہوئے ۔ کراچی کا ساتھ دینے پر حیدرآباد کو بھی بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے ۔ وفاق پر بھی اس کی ذمے داری کسی نہ کسی شکل میں آتی ہے ۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد ان واجبات کی ادائیگی سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی بھرتیوں میں ہمارے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل والوں کو ملازمتیں دی جارہی ہیں۔ کراچی حیدرآباد کی ملازمتوں اور میڈیکل کالجز میں بوگس ڈومیسائل پر داخلہ اور ملازمتیں دی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کا معاشی قتل عام کے ساتھ تعلیمی قتل عام بھی کررہی ہے، جس کے وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور وزیر بلدیات ذمے دار ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گورنرسندھ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں؛ خالد مقبول صدیقی کا بیان سامنے آگیاکامران ٹیسوری گورنر سندھ رہیں گے، شرپسند عناصر کی ایم کیو ایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان
مزید پڑھ »
ایم کیو ایم سربراہ نے سندھ حکومت پر تنقید کیایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی نے سندھ حکومت کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تاجروں کے ساتھ ساتھ چینی سرمایہ کار بھی بھتہ خوری کی شکایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے شکایت پر تاجروں کے ساتھ دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔
مزید پڑھ »
ایم کیو ایم چیئرمین نے گورنر سندھ پر قائم رہنے کا اظہار کیاایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پوری ایم کیو ایم گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد رکھتی ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نظم و ضبط والی جماعت ہے اور شرپسند عناصر کی گنجائش نہیں ہے، ہم ایسے عناصر کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کے تحت ایکشن لیں گے۔
مزید پڑھ »
گورنر سندھ کی تبدیلی کی افواہوں پر حکومتی اتحاد کا مؤقف سامنے آگیامسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم میں آئندہ بھی تمام امور پر ورکنگ ریلیشن شپ کی پالیسی برقرار رہے گی، ذرائع مسلم لیگ(ن)
مزید پڑھ »
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایم کیو ایم میں اختلافات اور فاروق ستار سے اپنی قربت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایکسپریس ڈیجیٹل کے پروگرام پاور کاسٹ میں بیورو چیف اور میزبان فیصل حسین کے پوڈ کاسٹ میں گورنر سندھ نے مختلف سیاسی و انتظامی سوالات کے جوابات دیے. انہوں نے اپنے نام کے ساتھ ٹیسوری لگانے کی وجہ، مسلم لیگ فنکشنل سے سیاسی جدوجہد کا آغاز، ایم کیو ایم میں آنے کی وجہ اور ایم کیو ایم میں تقسیم کو، فاروق ستار سے اپنی قربت اور سینیٹ ٹکٹ کے معاملے پر اپنی مخالفت کے حوالے سے بات کی.
مزید پڑھ »
تاجروں کے ساتھ ساتھ چینی سرمایہ کار بھی بھتہ خوری کی شکایت کر رہے ہیں، خالد مقبول صدیقیہماری خوش فہمی تھی کہ یہ تاجروں سے معذرت کریں گے لیکن حکومت سندھ کا جولہجہ تھا وہ دھمکی آمیز تھا، سربراہ ایم کیوایم
مزید پڑھ »