‘حکومت جھوٹ بولتی تھی کہ ہم تعلیم عام کریں گے لیکن انہوں نے تعلیم کے بجٹ میں کمی کی، کتنی شرم کی بات ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں ہے جہاں تعلیم کے لیے سب سے کم پیسہ رکھا جاتا ہے’
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وفاقی حکومتی پالیسیوں کے خلاف 22 دسمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سبز باغ دکھائے اور دھوکا دیا ہے۔
انہوں نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی مذمت کی اور اس کوشش کو ناکام بنانے والے نوجوان الیاس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ الیاس کا نام ہمیشہ کے لیے تاریخ میں رقم ہوگیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کے نظام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘انہوں نے عدالتوں، سیاست، ایوانوں، حکومت، اسکولوں اور کالجوں سے قرآن کا نظام نکال دیا ہے اور جو سلوک ناروے میں ایک ظاہم نے اوراق جلانے کی صورت میں کیا ہے وہی سلوک ہمارا نظام، ہماری قوتیں اور ہماری یہاں کی نام نہاد حکومتیں 72 برس سے قرآن کے...
سراج الحق نے کہا کہ ‘میرا عزم یہی ہے کہ ان جعلی اشرافیہ، بدکردار اشرافیہ، بداخلاق اشرافیہ، چور اشرافیہ اور امریکی غلام اشرافیہ سے اپنی سیاست اور اپنے نظام کو چرا کر سارا اختیار ان سے لے کر نوجوانوں کے ہاتھوں میں تھمادوں’۔لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘یواین ڈی پی کی سروے کے مطابق اس ملک میں 64 فیصد نوجوان ہیں لیکن میں نے کبھی بھی اس 64 فیصدر نوجوانوں کے لیے اس ایوان میں کوئی ایجنڈا اور بحث نہیں دیکھی حالانکہ یہ ایٹم بم سے بڑی طاقت ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ...
انہوں نے کہا کہ ‘مجھے وہ ملک بتائیں جس نے مرغی پر سوار ہو کر ترقی کا سفر کیا ہو، جناب عمران خان پوری قوم کو مرغی اور کٹے پر بیٹھا کر کہاں لے جانا چاہتے ہیں’۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ‘مجھے ان حکمرانوں کی سوچ پر افسوس ہے کہ انہوں نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا اور آپ کے ساتھ فراڈ کیا لیکن نوجوان ووٹ کی بنیاد پر اگلے الیکشن میں اس کا بدلہ لیں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘نئے پاکستان میں ڈالر تو امریکا کا ہے اور سونا بھی باہر سے آتا ہے لیکن ظالمو! آپ نے کیا کیا کہ غریب کی خوراک آلو اور ٹماٹر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا، ان کے اپنے آئن سٹائن، سقراط اور بقراط کہتے ہیں کہ ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا تو زمین دار اور کاشت کار کو بڑا فائدہ ہوا’۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم نے 23 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدیترقی پانے والوں میں کون کون شامل ہے؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates PMImranKhan
مزید پڑھ »
چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ ، قومی ووٹرز ڈے 5 دسمبر کو منانے کا فیصلہاسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سرداررضا کی ریٹائرمنٹ کے باعث قومی ووٹرز ڈے 7دسمبر کی بجائے پانچ دسمبر کو منایا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسالجسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال ImranKhanPTI pid_gov ArifAlvi PakPMO JusticeGulzarAhmed CJP
مزید پڑھ »