ملزم تفتیش کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے اور تفتیش میں شامل ہونے سے انکاری ہے، پبلک پراسیکیوٹر
انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 ستمبر احتجاج پر نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی کے روبرو ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ عمران خان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے عمران خان کے مزید 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کردی۔ پبلک پراسییکیوٹر ظہیر شاہ نے ریمانڈ کے حق میں دلائل دیے اور کہا کہ ملزم عمران خان تفتیش کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے، عمران خان تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر رہے ہیں، ان کے عدم تعاون کی وجہ سے تفتیشی عمل آگے نہیں بڑھ رہا۔
پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ پولیس نے احتجاج کی کال کے حوالے سے شواہد جمع کرلیے ہیں، عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی قبضے میں کرلیا ہے، مزید شواہد کے لیے پیمرا ایف آئی اے اور پی آئی ڈی کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں، عمران خان بیان قلم بند کرانے سے انکاری ہیں اس بنیاد پر مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے دوسری جانب عمران خان کے وکلا نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید 6 روز جسمانی ریمانڈ دے دیا اور عمران خان کو آئندہ 2 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی کارروائی میں میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں ملی۔احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی اور علی امین میں سخت جملوں کا تبادلہخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پبلک پprasیکیوٹر عمران خان کے ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردیپبلیک پراسیکیوٹر عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی اور عمران خان کے تفتیش کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔ یہ 28 ستمبر کے احتجاج پر نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے کے مطابق ہے۔ عمران خان کے وکلا نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کردی۔
مزید پڑھ »
بی این پی مینگل کے دو سابق ایم پی ایز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے 20 روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورانسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان سے جیل کے اندر ہی تفتیش کرنے اور انہیں 26 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا
مزید پڑھ »
سینئر پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے 24 نومبر کو احتجاج کے اعلان سے ناخوشپارٹی رہنما آئندہ چند روز میں عمران خان کے ساتھ اس معاملے پر بات کریں گے اور انہیں احتجاج کی کال واپس لینے پر آمادہ کیا جائے گا: ذرائع
مزید پڑھ »
کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پرحملے کے ملزمان کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیعکراچی کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے کیس کی سماعت کی
مزید پڑھ »
28 ستمبر احتجاج: عمران خان سے تفتیش کیلیے پنڈی پولیس کے تین افسران اڈیالہ پہنچ گئےسیل کو تھانہ نیوٹاؤن ڈکلیئر کرکے سیکیورٹی پولیس کے حوالے کردی گئی
مزید پڑھ »