مہنگائی پر قابو پانے کے لیے خسارے کنٹرول کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر خزانہ
ماضی میں پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسانے والی سیاسی جماعتیں بھی آج اکنامک ہٹ مین کی اصطلاح زور و شور سے استعمال کررہی ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پروگرام جاری رہے گا لیکن انہوں نے اس سوال کو ٹال دیا کہ آیا حکومت نیا بجٹ لائے گی یا سال بھر کے ٹیکس کے ہدف پر دوبارہ بات چیت کرے گی جس کی وجہ سے شارٹ فال ہے۔
حکومت نے 15 فیصد اضافی ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ٹیکس کے معاملے پر کمرشل بینکوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا اشارہ بھی دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ٹیکس وصولی میں 29 فیصد اضافے کے مقابلے اس سال 40 فیصد نمو کا ہدف پرجوش تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے حصول کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے،محاصل میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح تین سال میں ساڑھے 13 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے خسارے کنٹرول کرنا ہوں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹرانزٹ ٹریڈ لے جانیوالی کمپنیوں کیلیے ٹریکنگ آلات لازمی قرار، آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوریوفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت کسٹم قوانین میں مزید اہم ترامیم کردیں
مزید پڑھ »
پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 2.5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا (OGRA) کو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کی مہنگے کیپٹو پاور پلانٹس بند کرنے کی شرط اب تک موجود ہے، مصدق ملکآئی ایم ایف کا نگران حکومت سے انہیں بند کرنے کا معاہدہ ہوا تھا اسکے خلاف ہم نے آئی ایم ایف سے رجوع کیا ہوا ہے
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی نجکاری میں حائل 2 بڑی رکاوٹیں دورآئی ایم ایف نے حکومت کو نئے جہازوں کی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی اجازت دے دی
مزید پڑھ »
اگلی قسط، حکومت کا آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کیلیے اقدامات کا فیصلہملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی تک بڑھایا جائے گا
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنے میں رکاوٹیں حائل ہیں، وزیر خزانہ کا اعترافایف بی آر اور صوبوں کی ڈیڈ لائن سے پیچھنے ہٹنے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے عملے پاکستان کا اچانک دورہ کیا
مزید پڑھ »