8 سالہ ٹینو ٹینڈا پڈو گھر سے 23 کلومیٹر کے فاصلے پر شیر اور ہاتھیوں سے بھرے ماتو سادونا گیم پارک میں گم ہو گیا۔ اس نے 5 دن تک چٹانوں پر سویا اور جنگلی پھل کھائے۔ پارک کے محافظوں نے اسے تلاش کر لیا۔
شمالی زمبابوے میں شیر اور ہاتھیوں سے بھرے خطرناک ماتو سادونا گیم پارک میں گم ہونے والا 8 سالہ بچہ 5 روز بعد مل گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 8 سالہ ٹینو ٹینڈا پڈو گھومتے پھرتے اپنے گھر سے تقریباً 23 کلومیٹر دور خطرناک جنگل میں جا پہنچا۔ مقامی رکن پارلیمنٹ موٹسا مورومبیدزی کے مطابق یہ بچہ 5 دن تک چٹانوں پر سویا اور بھوک لگنے پر اس نے جنگلی پھل کھائے، اس دوران یہ شیروں کی دھاڑ بھی سنتا رہا اور اس کے پاس سے ہاتھی بھی گزرتے رہے۔ خیال رہے کہ ماتو سادونا گیم پارک تقریباً 40 شیروں کا مسکن ہے اور ماضی
میں یہ افریقا میں شیروں کی سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے علاقوں میں شامل تھا۔ مقامی رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ بچے نے جنگل میں زندہ رہنے کے لیے اپنے علاقے میں سکھائی جانے والی مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جان بچائی، وہ بھوک لگنے پر جنگلی پھل کھاتا اور خشک ہوچکی ندیوں کی سطح کو کھود کر پانی حاصل کرتا رہا۔ مقامی لوگوں نے بچے کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی، جو ہر روز ڈھول پیٹ کر اسے واپس لانے کی کوشش کرتی رہی لیکن بالآخر پارک کے محافظوں نے بچے کو تلاش کرلیا۔ اپنی گمشدگی کے پانچویں دن بچے نے محافظوں کی گاڑی کی آواز سنی اور اس کی طرف دوڑا لیکن وہ بروقت گاڑی تک نہ پہنچ سکا، خوش قسمتی سے پارک کے محافظ واپس آئے تو انہیں بچےکے پیروں کے تازہ نشان دیکھے اور ان کا پیچھا کرتے ہوئے بچے تک پہنچ گئے۔
بچہ، گمشدگی، جنگل، شیر، ہاتھی، زمبابوے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یرموک قبرستان میں فلسطینیوں کو واپسی کی اجازتبرسوں بعد، شام میں رہنے والے فلسطینیوں کو یرموک قبرستان میں جانے کی اجازت مل گئی۔
مزید پڑھ »
برطانیہ: کرسمس کے موقع پر چاقو کے وار سے 2 خواتین قتل، 2 افراد شدید زخمیمتاثرین کے شناسا ایک 49 سالہ شخص کو بعد میں قتل اور اقدام قتل کے شبہے میں گرفتار کیا گیا، پولیس
مزید پڑھ »
کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروعکراچی میں ریڈ لائن کے تعمیر کے دوران پانی کی لائن ٹوٹنے کے بعد 17 دن بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی مرحلہ وار فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
ایک شخص 120 دن تک زیرآب رہنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟59 سالہ گورڈگیئر کوچ 26 ستمبر کو اس زیرآب کیپسول میں منتقل ہوئے تھے اور وہ 24 جنوری کو وہاں سے باہر نکلیں گے یعنی 120 دن بعد۔
مزید پڑھ »
روس کے مال بردار جہاز 'ارسا میجر' بحیرہ روم میں ڈوب گیاروس کا ایک مال بردار جہاز 'ارسا میجر' پُراسرار دھماکے کے بعد بحیرہ روم میں ڈوب گیا، جس میں سے 14 عملے کو بچا لیا گیا جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھ »
تین دن سے گمشدہ شوہر اہلیہ کو خبرنامے میں مل گیا91 سالہ مائیکل بلیک 25 نومبر کو گم ہوئے تھے
مزید پڑھ »