ایک طرف لیڈران قوم کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف نوجوانوں کے ذہن زہر سے بھر دیے گئے: وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب
/ اسکرین گریبسانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کو نقصان دینے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، 9 مئی کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی ہے مگر جب تک ہم زندہ ہیں اس ملک کو کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف لیڈران قوم کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف نوجوانوں کے ذہن زہر سے بھر دیے گئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈران گرفتار ہوئے مگر پیپلزپارٹی نے کبھی ملک کو نقصان پہنچانےکی کوشش نہیں کی، محترمہ بینظیر بھٹو کوشہید کیاگیا تو صدر آصف زرداری نے پاکستان کھپےکانعرہ لگایا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ شر پسندوں نے کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی، ہم سب شہدا کے وارث ہیں، 9 مئی ایک دن کی بات نہیں تھی سالوں سے یہ سلسلہ چل رہا تھا اور میں یہ سب کرنے والے شخص سے زیادہ اسے قصور وار سمجھتا ہوں جس نے یہ زہرگھولا، سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر ملک دشمن ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔9 مئی کو جس طرح جتھے حملہ آور ہوئے کوئی برداشت نہیں کر سکتا: وزیراعظم کا کابینہ سے خطاب2 گھنٹے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلوچستان حکومت حب حادثے کی تحقیقات ضرور کرے گی، وزیراعلیٰ سندھوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حب حادثے کے زخمیوں کو علاج کی تمام سہولتیں فراہم کریں گے بلوچستان حکومت اس حادثے کی تحقیقات ضرور کرے گی۔
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ سندھ نے یورپی یونین سے مدد مانگ لیوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گھروں کو سولرائزیشن کرنے کے لیے یورپی یونین سے مدد مانگ لی ہے۔
مزید پڑھ »
9 مئی کو اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا: مریم نوازپاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے، قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی: وزیراعلیٰ پنجاب
مزید پڑھ »
وفاق نے فنڈز نہیں دیے اور 4 سال نئی اسکیمز میں سندھ کو نظرانداز کیا گیا: وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے شکوہوزیراعظم کی کابینہ میں بھی سندھ کی نمائندگی زیادہ ہے، سمجھتا ہوں اب سندھ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے: مراد علی شاہ کی اجلاس میں گفتگو
مزید پڑھ »
غذائی قلت ایک تشویشناک مسئلہ ہے جس سے ہر قیمت پر نمٹنا ہوگا: وزیراعلیٰ سندھسندھ حکومت نے سماجی تحفظ کیلئے علیحدہ محکمہ بنایا ہے،عالمی بینک کی مدد سے سماجی تحفظ سے متعلق حکمت عملی یونٹ شروع کیا ہے: مراد علی شاہ
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرا دیوزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرا دی ہے۔
مزید پڑھ »