اشتعال انگیز پیغام دینا اور اسے آگے پھیلا کر آرمی تنصیبات، جناح ہاؤس، سرکاری عمارتوں پر حملہ دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے: عدالت
/ فائل فوٹو
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ 2 سرکاری گواہوں نے بیان دیا کہ 7 مئی کو شام 5 بجے زمان پارک میں میٹنگ ہوئی جہاں پی ٹی آئی لیڈرشپ کے 15 لوگ موجود تھے، میٹنگ میں عمران خان نے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا اور ہدایات دیں کہ اگر میری گرفتاری ہوئی تو یاسمین راشد کی قیادت میں کارکنوں کو اکٹھا کیا جائے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کا کیس یہ ہے کہ پی ٹی آئی ٹاپ لیڈرشپ نے منصوبہ بندی سے اتفاق کیا اور ماڈرن ڈیوائسز سے پیغام آگے پہنچایا، عمران خان سے اشتعال انگیزی کےلیے بنائے گئے ویڈیو میں استعمال آلات برآمد ہونے ہیں، درخواست گزار کے وکیل کا یہ کہنا کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ان دلائل میں وزن نہیں، مجرمانہ سازش سے پر امن اجتماع بھی دہشت گرد بن جاتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ بنانا تھا، ان کا ساڑھے تین ہزار ارب ٹیکس کا مطالبہ ماننا پڑا: وزیر مملکت خزانہکوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے مگر حکومت کےلیے بھی یہ آسان فیصلہ نہیں تھا: علی پرویز ملک
مزید پڑھ »
بریڈ فورڈ میں پاکستانی سیاست کا رنگ، مخالفین پر حملے، پوسٹر پھاڑنے کے واقعات رپورٹآزاد امیدواروں کو انتخاب لڑنے کا حق ہے لیکن کسی کو بھی میرے بینر اتارنے، چھریاں مارنے اور ان پر رنگ پھینکنے کا حق نہیں: ناز شاہ کی گفتگو
مزید پڑھ »
انتخابات میں بدترین شکست، رشی سونک کا پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلانعوام کے غصے اور مایوسی کا احساس ہے، اس نقصان کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، عوام نے واضح اشارہ دیا ہے کہ حکومت کو بدلنا ہوگا: رشی سونک کا الوداعی خطاب
مزید پڑھ »
ارشد شریف قتل کیس؛ کینیا کی عدالت کا پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کیخلاف تحقیقات کا حکمپاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا، کینیا کی عدالت کا فیصلہ
مزید پڑھ »
بھارت والا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا، پلاننگ تھی مگر عمل نہیں کرسکا تھا: عماد وسیمہمیں اس موقع پر آنا ہی نہیں چاہیے تھا کہ اگر مگر کا شکار ہوں، ہم نے اچھا نہیں کھیلا، ٹورنامنٹ سے باہر ہونا بنتا تھا، قومی کرکٹر کی پریس کانفرنس
مزید پڑھ »
ایلون مسک نے اپنے 12 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کردیایلون مسک نے بچے کا نام یا جنس کے بارے میں بات نہیں کی۔
مزید پڑھ »