علی احسن محمد مجاہد دیگر شہدا کی طرح زندہ ہے۔ اس کی یادیں اس کے دوستوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ مجھے بیرون ملک ایک اور بنگالی بھائی نے بتایا کہ وہ علی احسن محمد مجاہد کے ساتھ کافی .. پڑھیئے حافظ محمد ادریس کا مکمل کالم: DunyaColumns DunyaUpdates
علی احسن محمد مجاہد جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل اور ملک کے سابق مرکزی وزیر سوشل ویلفیئرتھے۔بنگلہ دیش میں فوجی حکومتیں بھی آتی رہیں اور سول دور بھی آئے۔ بدترین زمانہ حسینہ واجد کا دوسرا دورِ حکومت ہے ‘جس میں اس نے بے شمار بے گناہ قائدین کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ بنگلہ دیش میں انتخابات برسر اقتدار پارٹی کی حکومت میں ہوتے تھے‘ جس پر پورے ملک میں احتجاج کیا گیا کہ یہ انتخاب غیر جانبدار حکومت کے تحت ہونے چاہییں۔ اس عرصے میں پروفیسر غلام اعظم صاحب نے ایک فارمولا پوری قوم کے سامنے پیش کیا...
2001ء کے انتخابات میں جماعت اسلامی 18نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ‘جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر بھی انہیں کامیابی ملی۔ اس مرتبہ جماعت اسلامی نے بی این پی کی درخواست پر مخلوط حکومت میں شمولیت اختیار کی۔ امیر جماعت مولانا مطیع الرحمن نظامی اور قیم جماعت علی احسن محمدمجاہد مرکزی کابینہ کے رکن بنائے گئے۔ نظامی صاحب کے پاس پہلے زراعت اوراس کے بعد صنعت کی وزارتیں رہیں ‘جبکہ علی احسن محمد مجاہد کے پاس سوشل ویلفیئر کی وزارت کا قلم دان تھا۔ دونوں وزرا کی کارکردگی عالمی اداروں نے بہترین قرار دی۔...
علی احسن محمد مجاہد دیگر شہدا کی طرح زندہ ہے۔ اس کی یادیں اس کے دوستوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ مجھے بیرون ملک ایک اور بنگالی بھائی نے بتایا کہ وہ علی احسن محمد مجاہد کے ساتھ کافی عرصہ اتنے قریب رہے کہ ان کی ہر خوبی سے واقف ہیں۔ ان کے بقول وزیر بننے کے باوجود شہید کی زندگی اتنی سادہ تھی کہ کوئی آدمی اس وقت بھی محسوس نہیں کرسکتا تھا کہ یہ مرکزی وزیر ہیں۔ وہ پہلے کی طرح ٹھیلے والے سے خود سبزی خرید کر گھر لے جاتے۔ بڑے بڑے سٹوروں پر جانے کی بجائے وہ چھوٹی چھوٹی دکانوں سے اپنی ضروریات زندگی...
مرحوم کے سبھی بچے بھی تحریک اسلامی کو اوڑھنا بچھونا بنائے ہوئے ہیں۔ ان کی اہلیہ نے زندگی بھر ان کے ساتھ ہرطرح کی مشکلات میں انتہائی صبرواستقامت کے ساتھ وقت گزارا۔ یہ پورا خاندان کندن سونے کی مانند ہے۔ ان کی شہادت کے بعد تمام ارکانِ خاندان شہید کے عقیدت مندوں کے لیے انتہائی احترام کے مقام پر ہیں۔ شہید نے اپنے پیچھے اپنی بیوہ تمنائے جہاں‘ جو رکن جماعت ہیں کے علاوہ تین بیٹے‘ علی احمد تشدید‘ علی احمد تحقیق اور علی احمد مبرور‘ ایک بیٹی تمرینہ اور کئی نواسے پوتے چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے اس باغ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
”سر! نیچے والی آنٹی ۔۔۔“شہری کی ایسی شکایت کہ ڈی سی اسلام آباد نے سر پکڑ لیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت سوشل
مزید پڑھ »
پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے،لیفٹیننٹ جنرل ساحر مرزا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
فردوس عاشق اعوان کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوران او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتجدہ (محمد اکرم اسد) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی گولڈن جوبلی
مزید پڑھ »
حرا قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن کا بیان سامنے آگیالاہور: (دنیا نیوز) گزشتہ دنوں لاہور میں اپنی شادی سے صرف چند دن قبل فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث مقتولہ کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا تھا۔
مزید پڑھ »