پی آئی سی حملہ: نامزد وکلا کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاری، ٹیمیں تشکیل مکمل تفصیل جانیے:
لاہور: پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں، انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 34 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے، گرفتار وکلا کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ ادھر وکلا کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ وکلا نے ہسپتال عملے، مریض اور لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکلاء گروہ کی شکل میں اندر آئے اور جو چیز ہاتھ لگی وہ اٹھا کے پھینکتے گئے، وکلاء نے آتے ہی ہسپتال میں کھڑے اور بیٹھے مریضوں، ان کے لواحقین اور دیگر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، وکلاء کی جانب سے ایمرجنسی میں ڈنڈے برسائے گئے اور قیمتی چیزوں کو توڑا گیا۔ وکلا ہسپتال کی ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کرتے رہے۔
دوسری جانب سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل کچھ وکلاء نے احتجاج کو سیاسی رنگ دیا، پولیس نے کل مظاہرین کو روکا اور 2 مرتبہ ہسپتال سے باہر دھکیلا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، کوئی بھی قانون سی بالاتر نہیں ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-اسلام آباد ہائیکورٹ:...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-مسائل مائنس ہوں گے:...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-'کالے اور سفید کوٹ کی...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-لاہورسے چڑیاں غائب، چیل ،کوے نظر آتے ہیں:لاہور ہائیکورٹ
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-گاندھی پر جناح کی جیت
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-بھارت تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کو جھکا نہیں سکا
مزید پڑھ »