وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ مکمل تفصیل جانیے:
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ وزیراعظم کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، 18 نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ تقریر کے متنازعہ حصہ کا ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا گیا...
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم کی تقریر سے آپ کیوں پریشان ہیں، کیا آپ منتخب وزیراعظم کا ٹرائل کرانا چاہتے ہیں ؟ کیا اپ اس کے نتائج سے آگاہ نہیں۔ کیا آپ نے کل کا ہمارا فیصلہ پڑھا ہے، جس میں توہین عدالت کے حوالے سے اصول طے کر دیئے ہیں، توہین عدالت کے حوالے سے پہلے آگاہی نہیں تھی اب آجائے گی، عدالتیں تنقید سننے کے لیے تیار ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ توہین عدالت فرد اور عدالت کے درمیان ہوتی ہے، عدالتیں تنقید کو ویلکم کرتی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-نیا پاکستان ہاؤسنگ...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-پاکستان نے امریکی نائب...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-وزیراعظم نے کامیاب جوان...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-مولانا فضل الرحمن کا 26...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:- محکمہ خارجہ مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ دے :امریکی رکن کانگریس
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:- مقامی اخبار کے دفتر میں فائرنگ ، 26سالہ لڑکی قتل
مزید پڑھ »