ان دیہاتوں میں اب گائے بھینسوں کی آوازوں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں کی ’لائیٹس، کیمرہ، ایکشن‘ کی آوازیں سنائی دینا اب عام سی بات ہو گئی ہے۔
انڈیا کی شمال مغربی ریاست ہریانہ کے چھوٹے چھوٹے دیہات، جن کے بارے میں انڈیا کے لوگ بھی نہیں جانتے تھے، اب فلموں میں نظر آ رہے ہیں۔
’ہمارے آنے سے پہلے شاید انڈیا کی تاریخ میں ہریانوی زبان میں محض ایک درجن فلمیں بنی ہوں گی۔ تاہم 2019 سے لے کر اب تک ہم ہریانوی زبان میں 200 سے زیادہ فلمیں بنا چکے ہیں۔‘ وِنے سنگھل نے بتایا کہ انڈیا میں ساڑھے 19 ہزار کے لگ بھگ زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ان میں سے 18 زبانیں ایسی ہیں جن کے بولنے والوں کی تعداد اتنی ہے کہ ان زبانوں کی اپنی الگ الگ فلم انڈسٹری قائم کی جا سکتی ہے۔
سٹیج اُن انڈین سٹارٹ اپس میں شامل ہے جو رفتہ رفتہ دیہاتوں میں بسنے والی عوام کو اپنی طرف راغب کر رہے ہیں۔ ان سٹارٹ اپس میں ’ایگرو سٹار‘ اور ’دیہات‘ نامی کمپنیاں شامل ہیں۔ اگرچہ ایک آدھ ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ جیسے آن لائن خرید و فروخت کے لیے ’میشو‘ اور کھیتوں میں ٹیکنا لوجی کا استعمال کرنے والی کچھ کمپنیاں موجود ہیں، لیکن زیادہ تر سٹارٹ اپس نے دیہاتوں کو نظر انداز ہی کیا ہے۔
ایکسل وینچرز جیسی ایک اور کمپنی ’یونیکورن انڈیا وینچرز‘ کا کہنا ہے کہ اُن کی 50 فیصد سرمایہ کاری اب ان ہی سٹارٹ اپس میں ہوتی ہے جو ’ٹیئر 2‘ اور ’ٹیئر 3‘ شہروں میں کام کر رہی ہیں۔ ’ٹیئر 2‘ ان شہروں کو کہا جاتا ہے جن کی آبادی 50 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان ہے جبکہ ’ٹیئر 3‘ شہر کی آبادی 20 ہزار سے 50 ہزار کے درمیان ہے۔
یہ کمپنیوں کو 200 ارب ڈالر تک کی کمائی کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کی وجہ متوسط دیہی گھرانوں میں سمارٹ فونز کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ ان سٹارٹ اپس کے مالکان کیوںکہ خود بھی ان ہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اس ہی لیے شاید وہ اس مارکیٹ کے بارے میں بہتر طریقے سے جان پائے ہیں۔چھوٹے قصبوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کے لیے نہ صرف مصنوعات یا سروس کی قیمت اہمیت رکھتی ہے بلکہ ان کی اکثریٹ دور دراز علاقوں میں پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فیس بک میں متعدد نئی تبدیلیاں کر دی گئیںفیس بک میں 3 نئی ٹیبز کا اضافہ کیا جا رہا ہے جن کا مقصد صارفین کو ایسا مواد دکھانا ہے جو ان کے دوستوں یا گھر والوں کا نہ ہو۔
مزید پڑھ »
آریان خان نے میری نجی ویڈیوز لیک کرنیکی دھمکی دی تھی : اننیا پانڈےاداکارہ اننیا پانڈے ان دنوں اپنی نیٹ فلکس پر نشر کی جانے والی تھرلر فلم سی ٹی آر ایل کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھ »
وار 2 میں جونیئر این ٹی آر کا 40 افراد کے ساتھ دھواں دار فائٹ سین، کیا نیا ریکارڈ بننے والا ہے؟ایان مکرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی ’وار 2‘ کو انڈین سینما کی ایک بڑی ایکشن فلم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
مزید پڑھ »
آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی نگرانی کرنیوالے جنرل کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز دیدیا’نشان فتح‘ کسی عسکری کامیابی پر دیا جانے والا ایران کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔
مزید پڑھ »
مرد اداکاروں کو بھاری معاوضے دینا بند کردئیے، کرن جوہرمشہور اداکار نے نئی فلم کے لیے 40 کروڑ مانگے جو پوری فلم کا بجٹ کا تھا، کرن جوہر
مزید پڑھ »
ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ42 بڑے شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین کر لیاگیا ہے اور نظرثانی شدہ نئی قیمتوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے: ذرائع
مزید پڑھ »