ایک نوجوان نے بتایا کہ جیل میں میرا کوئی نام نہیں تھا، میرے گھر والے سمجھے میں مرگیا
دمشق: بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے اور باغیوں کی فتح کے بعد شام کی جیلوں سے آزاد ہونے والے قیدیوں کی خوفناک داستانیں سامنے آرہی ہیں۔
الجزیرہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کی تصدیق کی جس میں ایک قیدی نے بتایا کہ ' قید میں میرا کوئی نام نہیں تھا، بس ایک نمبر تھا، مجھے بشار حکومت نے اٹھا کر قید میں ڈال دیا اور میرے گھر والے سمجھتے رہے کہ میں مر گیاُ۔ رپورٹ کے مطابق جیل سے آزاد ہونے والے کچھ اور افراد نے بتایا کہ انہیں آج کے دن کچھ دیر قبل ہی پھانسی دی جانی تھی مگر اب وہ آزاد ہیں۔
شام کی جیل میں قید ایک اور قیدی علی حسن کو 39 سال بعد جیل سے آزادی ملی، علی حسن کو 1986 میں شامی فوجیوں نے شمالی لبنان میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کی عمر اس وقت 18 سال تھی اور وہ یونیورسٹی کے طالب علم تھے، گرفتاری کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شام سے بشار الاسد حکومت کا خاتمہ، نومنتخب امریکی صدر کا بیان سامنے آگیایہ ہماری جنگ نہیں ہے، ہمیں شام کی جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
مزید پڑھ »
دوحا، پاکستان اور سعودی عرب کی ویمنزفٹبال ٹیم کا دوستانہ میچ برابرسعودی عرب کی تاله الغامدی نے پہلے ہاف جبکہ پاکستان کی سوہا ہیرانی نے کھیل ختم ہونے سے دو منٹ پہلے گول کیا
مزید پڑھ »
بین ایفلیک سے علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے ہی باڈی گارڈ کو ڈیٹ کرنے لگیںجینیفر نے بین ایفلیک سے طلاق کی درخواست اگست 2023 میں دی تھی
مزید پڑھ »
آسٹریلیا سے 10 وکٹوں سے شرمناک شکست پر سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑےبھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی
مزید پڑھ »
عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج، پولیس رپورٹ عدالت میں پیشبانی پی ٹی آئی کی بہن نے مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست دی تھی
مزید پڑھ »
روزانہ شام کو محض 5 منٹ چہل قدمی کرنے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ شام کو محض 5 منٹ کی چہل قدمی سے بھی آپ اپنی صحت کو بہت زیادہ بہتر بنا سکتے ہیں؟
مزید پڑھ »