”میں گرفتار ہوا تو پیپلز پارٹی کی تحریک یہ خاتون چلائیں گی“ بلاول بھٹو نے واضح اعلان کردیا

پاکستان خبریں خبریں

”میں گرفتار ہوا تو پیپلز پارٹی کی تحریک یہ خاتون چلائیں گی“ بلاول بھٹو نے واضح اعلان کردیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 63%

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ

انہیں سپریم کورٹ بے گناہ قرار دے چکی ہے ۔ تحفظات بھی ہیں تاہم پھر بھی وہ نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا اگر انہیں گرفتار کیاگیاتو ان کی بہن آصفہ بھٹو ان کی آواز بنیں گی اور پیپلز پارٹی کی تحریک چلائیں گی۔لاہورہائیکورٹ،ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے ترمیمی قانون کی منظوری کی درخواست مسترد

راولپنڈی میں نیب کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ نیب اور حکومت ان کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔مئی سے جنوری تک نیب کو میرے اوپر کوئی اعتراض نہیں لیکن جیسے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور ملکی مسائل پر احتجاج کا اعلان کیا تواچانک نیب کومیں یادآگیا جس کے بعد سے نیب کی جانب سے بار بار ہراساں کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت مجھے بے گناہ قرار دے چکی ہے۔چیف جسٹس پاکستان کہہ چکے ہیں کہ بلاول بے گناہ ہے۔ تین دفعہ میں نیب کو بھی جواب دے چکا ہوں۔ تاہم دوبارہ بلانے پر تحفظات کے باوجود پھر بھی میں پیش ہواہوں، لیکن سیاسی انتقام کے خلاف اپنی آواز ہمیشہ بلند کرتے رہیں گے۔’استاد دوستی کیلئے دباوڈالتا رہامثبت جواب نہ دینے پر اس نے۔۔۔‘سرکاری یونیورسٹی کی طالبہ استاد کیخلاف پھٹ پڑی

انہوں نے کہانیب کا کیا تک بنتا ہے کہ وہ مجھے بار بار بلائے اور سوالات کرے حالانکہ میں تمام سوالوں کا جواب دے چکا ہوں۔ بتاچکا ہوں کہ میں کسی بھی کاروبار سے باقاعدہ وابستہ ہوں ہی نہیں۔بہرحال ادارے غلط کریں یا صحیح ان کا احترام کرتے ہیں البتہ دباو کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہاشہباز شریف کے پارلیمان میں موجود نہ ہونے سے ویسے ہی مسائل ہوتے جیسے لیڈر آف دی ہاوس کے نہ ہونے سے ہوتے ہیں ۔امید کرتاہوں اپوزیشن لیڈر جلد ملک میں ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میں گرفتار ہوا تو بھی پیپلز پارٹی اپنے مشن پر کاربند رہے گی۔ میں گرفتار ہوا تو میری آواز آصفہ بھٹو بنیں گی اور پارٹی کی تحریک چلائیں گی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DailyPakistan /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہحکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ معاہدہ ختم کرنے اور دوبارہ بات چیت کا مطالبہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »

(ن) لیگ کی ذیلی تنظیمیں ختم کرنے پر احسن اقبال سے پارٹی رہنما ناراض - ایکسپریس اردو(ن) لیگ کی ذیلی تنظیمیں ختم کرنے پر احسن اقبال سے پارٹی رہنما ناراض - ایکسپریس اردوذیلی تنظیمیں ختم کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے احتجاجاً مرکزی و صوبائی قیادت کو استعفے ارسال کردیے
مزید پڑھ »

عام آدمی پارٹی دلی سے باہر بھی قسمت آزمائے گی؟عام آدمی پارٹی دلی سے باہر بھی قسمت آزمائے گی؟دلی کو تیسری بار فتح کرنے کے بعد یہ سوال ہونے لگا ہے کہ کیا اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی انڈیا کی دیگر ریاستوں میں بھی اپنی قسمت آزمائے گی۔
مزید پڑھ »

دِلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت یقینیدِلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت یقینیانڈیا میں دِلی کی اسمبلی کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور رجحانات کے مطابق حکمراں جماعت ‏عام آدمی پارٹی کو 70 میں سے 60 سے زیادہ نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ بی جے پی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی بھرپور مہم کے باوجود بڑی شکست کا سامنا ہے۔
مزید پڑھ »

نئی دہلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کا سونامی بی جے پی، کانگریس کو بہا لے گیا،بی جے پی کو عبرتناک شکستنئی دہلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کا سونامی بی جے پی، کانگریس کو بہا لے گیا،بی جے پی کو عبرتناک شکستنئی دہلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کا سونامی بی جے پی، کانگریس کو بہا لے گیا،بی جے پی کو عبرتناک شکست NewDelhiELections AamAadmiParty Won BJP
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-05 20:56:46