اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ معاہدہ ختم کرنے اور دوبارہ بات چیت کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام کو ریلیف کا انتظار تھا لیکن حکمرانوں نے الٹا وار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران حکومت چلا سکتے ہیں نہ ہی معیشت، تنقید برداشت نہیں ہوتی تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت حقائق پر بات نہیں کرتی تو غریب عوام کو کون جواب دے گا؟ عوام کے جمہوری حقوق پر حملے نہیں مانتے بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے غریب عوام کے حقوق پر سودے بازی کی، حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم کرے۔ اس معاہدے میں عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی عزت کرتے ہیں لیکن وہ الیکٹڈ نہیں ہیں۔ انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے عوام خوش نہیں ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹیکسوں کی چھوٹ سے چھٹکارالازم ہے ، ریلیف کے نئے پروگرام آئی ایم ایف مشورے کے بغیر نہ شروع کئے جائیں،آئی ایم ایفاسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف وفد کے پارلیمان کی خزانہ کمیٹی سے ملاقات
مزید پڑھ »
حکومت کی جانب سے 15 سے 18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے: مریم اورنگزیب
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر نظر ثانی کی جائے: بلاول زرداریاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو معاشی صورتحال اور مہنگائی پر مکمل طور پر بات کرنا چاہئے۔ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر نظر ثانی کی جائے۔
مزید پڑھ »
ہم یہ کام نہیں کرسکتے“ پاکستان نے آئی ایم ایف کو صاف جواب دیدیا؟اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) پاکستان نے آئی ایم ایف حکام پر واضح کردیاہے کہ کہ موجودہ حالات
مزید پڑھ »
‘جو لوگ آئی ایم ایف کی راہداریوں میں نہیں گھس سکتے وہ تنقید کررہے ہیں’’گزشتہ حکومت میں بجلی کی قیمت نہ بڑھانا اور قرض لینا مہنگائی کی وجوہات ہیں‘ مزید جانئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
جعلی ڈومیسائل اجراکیس،سندھ حکومت اور نادراحکام سے جواب طلبکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے جعلی ڈومیسائل کے اجرا کیخلاف خواجہ اظہار
مزید پڑھ »