کیا حساس اداروں کے سربراہان نے سیاسی سیل کے خاتمہ کا بیان حلفی دیا۔، جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اصغر خان کیس میں حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرتے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وزارت دفاع کا جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ حساس اداروں میں سیاسی سیل تھا، جن لوگوں نے 1990 کے الیکشن میں ساز باز کیا ان کے خلاف کیا ایکشن ہوا۔ اسلم بیگ، اسد درانی اور یونس حبیب نے الیکشن میں ساز باز کا اعتراف کیا۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ کیا سیاستدانوں میں تقسیم رقم ریکور کرلی گئی، بڑے بڑے سیاسی نام ہیں جن میں رقم تقسیم کا الزام لگایا گیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے کا جو کام کرنے کا تھا کیا وہ کیا گیا، کیا حساس اداروں کے سربراہان نے سیاسی سیل کے خاتمہ کا بیان حلفی دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی؛ سربراہ آئینی بینچ اور جسٹس جمال کی کیس سننے سے معذرتآئینی بینچ نے کیس دوسرے آئینی بینچ میں لگانے کا حکم دے دیا
مزید پڑھ »
زلزلہ متاثرین کیس؛ حکومت رقم دے دیتی تو لوگ اب تک خود گھر بنا چکے ہوتے، جسٹس جمال مندوخیلآئینی بینچ نے اکتوبر 2005 زلزلہ متاثرین کیس میں حکومتوں سے پراگرس رپورٹ طلب کر لی
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ آئی ٹی یونیورسٹی کے لیے انویسٹمنٹ کی رقم کو درخواست گزار کو واپس دے چکی ہےاسلام آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے مسئلے پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست گزار کی انویسٹمنٹ کی رقم درخواست گزار کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »
آئینی بینچ کو بھیجے گئے 2 مقدمات ریگولر بینچ کو واپس؛ ہر کیس آئینی بینچ نہ بھیجیں، جسٹس مظہرجسٹس عائشہ نے کہا وکیل کی استدعا پر کیس آئینی بینچ بھیجا تھا، جسٹس مظہر نے کہا کہ ایسے ہر کیس آئینی بینچ نہ بھیجیں
مزید پڑھ »
سارہ شریف قتل کیس، والد نے تفتیش کاروں کے سامنے ذمہ داری قبول کرلیمقتولہ کی سوتیلی ماں کی وکیل کے سوالوں کے دوران جواب میں ملزم نے بدترین تشدد اور قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی، رپورٹ
مزید پڑھ »
سویلینز کے فوجی ٹرائل پر بینچ کا معاملہ، آئینی بینچ کمیٹی کا جوڈیشل کمیشن سے رجوعجسٹس عائشہ ملک سویلینز کے فوجی ٹرائل کے خلاف اپیلوں کی آئینی بینچ میں نہیں بیٹھ سکتیں، آئینی کمیٹی نے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیا: اعلامیہ
مزید پڑھ »