مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہو یا بلوچستان، مسلح تنظیمیں کھلےعام علاقوں کو کنٹرول کررہی ہیں، بلوچستان کے بارے میں نہیں جانتا مگر خیبرپختونخوا میں سورج غروب ہونےکے بعد پولیس تھانوں میں بند ہوجاتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب آپریشن عزم استحکام شروع کرنےکاکہا ہے، یہ عدم استحکام آپریشن ہے جو ملک کو کمزور کرےگا، مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ ملک کو اور کمزور کیوں کیا جارہا ہے؟مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاں اجلاس میں وردی والا موجود ہوگا فیصلے وردی والا کرےگا، کیا ہم نے پاکستان اس لیے حاصل کیا تھا کہ ہم جرنیلوں کی غلامی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی اتحاد کی مخالفت نہیں کر رہے، سیاسی لوگوں کی باہمی مشاورت کا سلسلہ چلنا چاہیے، بات چیت اور مشاورت کے بہتر نتائج آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی سوچ کے ساتھ ایک منزل طے کرنا ہوگی، جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنا مقدمہ ہار چکی ہے۔مجبوری ہو تو کیا آئین کو نہیں مانا جاتا، تمام قوانین توڑ دیئے جاتے ہیں؟چیف جسٹس کا سلمان اکرم سے استفسار
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یہ آپریشن عزم استحکام نہیں آپریشن عدم استحکام ہے جو ملک کو مزید کمزور کرے گا، فضل الرحماناسٹیبلشمنٹ کو ہر شعبے میں اپنی بالادستی کو ختم کرنا ہوگا، سربراہ جے یو آئی (ف)
مزید پڑھ »
نیشنل ایکشن پلان اجلاس، انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کی منظوری دے دی گئیملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، آپریشن عزم استحکام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیے اہم ثابت ہو گا: وزیراعظم
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی آج بھی فوج کیخلاف دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر دفاعآپریشن عزم استحکام کا فیصلہ ایپکس کمیٹی میں کیا گیا، وزیراعلی کے پی بھی شریک تھے، ان کے سامنے سب بات ہوئی، خواجہ آصف
مزید پڑھ »
عزم استحکام آپریشن کیسے کیا جائیگا، سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں بحث ...اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عزم استحکام آپریشن کیسے کیا جائے گا؟ اس پر بحث کریں گے، ایوان میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس بلایا جائے گا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق وزیردفاع بات کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے بات نہیں کرنے دی۔انہوں نے...
مزید پڑھ »
بجٹ تخمینوں کے برعکس اگلے سال بھی مہنگائی برقرار، روپیہ اور زرمبادلہ ذخائر دباؤ کا شکار رہیں گےمالیاتی استحکام کا انحصار اس بات پر ہے کہ حکومت بروقت آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج لینے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں
مزید پڑھ »
اسرائیل نے رفح میں زمینی آپریشن کے دوران امریکی ریڈ لائن کراس نہیں کی: وائٹ ہاؤساسرائیلی فورسز رفح کے آبادی والے علاقے میں آپریشن نہیں کر رہی بلکہ سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا جا رہا ہے: امریکی صدر
مزید پڑھ »